- Home
- Health
- Health News
- ڈی سی او قصور محمد شاہد نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بچوں کو قطرے پلا کر تین روزہ پولیو مہم کا افتتاح ..
ڈی سی او قصور محمد شاہد نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بچوں کو قطرے پلا کر تین روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا
جمعہ 8 جنوری 2016 16:58
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 جنوری۔2016ء) ڈی سی او قصور محمد شاہد نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں گزشتہ روز بچوں کو قطرے پلا کر تین روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا ہے ۔ اس موقع پرای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد خالد ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر محمد مظفر اقبال ، ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عبدالناصر گوہر ، ڈی ایم ایس ڈاکٹر رضوان صادق ، چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر حبیب اللہ بلوچ ، ڈپٹی نرسنگ سپریٹنڈنٹ مسرت مجید اور دیگر محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی ۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی او محمد شاہد نے بتایا کہ ضلع قصور میں تین روزہ پولیو مہم 11جنوری سے شروع ہو رہی ہے جو 13جنوری 2016ء تک جاری رہے گی ۔ مہم کے دوران ضلع میں ٹارگٹ کے مطابق پانچ سال سے کم عمر 5لاکھ42ہزار 736بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے ۔(جاری ہے)
پولیو مہم کی کامیابی کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور ضلع میں 113یونین کونسل انچارجز ، 240ایریا انچارجز ، 1125موبائل ٹیمیں ، 122فکسڈ ٹیمیں ، 50ٹرانزٹ ٹیمیں اور مجموعی طور پر کل1297ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جو مہم کی کامیابی کیلئے کردار ادا کرینگی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ تحصیل قصور میں 2لاکھ 5ہزار 286،تحصیل کوٹ رادھا کشن میں 57ہزار 239، تحصیل چونیاں میں 1لاکھ 37ہزار 311اور تحصیل پتوکی میں 1لاکھ 42ہزار 900بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے ۔انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ اپنا اپنا کام بخوبی سرانجام دیں تا کہ ضلع میں کوئی بھی بچہ پولیو قطرے پینے سے محروم نہ رہے ۔Browse Latest Health News in Urdu
ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا
ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی
پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ
موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف
سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں
پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ
6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار
ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا
’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا
ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..
میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا
دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..
سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا
پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے
پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں
سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط
2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے
پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی
وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو
برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی
30 سال میں امراض قلب سے اموات 60 فیصد بڑھ گئیں
شادی کے بعد ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، تحقیق
24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 64نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق
کراچی ٹائون پلاننگ سے محروم ملک کا سب سے بڑا شہر