- Home
- Health
- Health News
- وزیراعلی پنجاب نے سرگودھا میں کارڈیالوجی سنٹر کے قیام کی منظوری دیکر دو کروڑ روپے کے فنڈز جاری ..
وزیراعلی پنجاب نے سرگودھا میں کارڈیالوجی سنٹر کے قیام کی منظوری دیکر دو کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، چودھری حامد حمید
بدھ 24 فروری 2016 14:16
سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 فروری۔2016ء ) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وایم این اے چوہدری حامد حمید نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سرگودہا میں کارڈیالوجی سنٹر کے قیام کی منظوری دیتے ہوئے پہلے مرحلے کیلئے دو کروڑ روپے کے فنڈز بھی جاری کر دےئے ہیں ۔ سول ہسپتال کی پرانی عمارت کی تزئین وآرائش کے بعد کارڈیالوجی سنٹر بنایا جائیگا ۔
انہوں نے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کی پرانی عمارت کا معائنہ کے موقع پر بات چیت کر تے ہوئے بتایا کہ پچاس بیڈز پر مشتمل کارڈیالوجی سنٹر میں پہلے مرحلے میں انجیوگرافی او رانجیوپلاسٹی کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ہسپتال کی پرانی عمارت کی چھتیں ‘ دیواریں ‘کھڑکیاں تبدیل کرنے کے علاوہ نیا فرش ٹائلز لگائی جائیں گی۔(جاری ہے)
اس طرح واش رومز ‘ پینے کا صاف پانی ‘ بجلی ‘ سوئی گیس اور دیگر سہولیات کی فراہمی بھی منصوبہ کاحصہ ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ سرگودہا میں کارڈیالوجی سنٹر کا قیام عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے جو مسلم لیگ ن کی حکومت پورا کرنے جارہی ہے ۔ کارڈیالوجی سنٹر کے قیام سے سرگودہا سمیت منڈی بہاؤالدین ‘ خوشاب ‘میانوالی ‘ بھکر ‘ چنیوٹ او رجھنگ سمیت قریبی اضلاع کے مریضوں کو کارڈیالوجی کی سستی ترین سہولیات میسر آئیں گی ۔انہو ں نے محکمہ بلڈنگ کو کارڈیالوجی سنٹر کے قیام کیلئے فوری تخمینہ لگانے او رعمارت کی تز ئین وآرائش کو چھ ماہ کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ چوہدری حامد حمید نے کہاکہ کارڈیالوجی میں ڈائلسز سنٹر کی طرح غریب افراد کا مکمل مفت علاج ہو گا جبکہ صاحب ثروت افراد سے انتہائی مناسب چارجز وصول کئے جائیں گے اگلے مرحلے میں کارڈیالوجی میں مکمل علاج کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔Browse Latest Health News in Urdu
ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا
ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی
پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ
موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف
سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں
پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ
6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار
ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا
’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا
ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..
میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا
دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..
سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا
پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے
پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں
سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط
2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے
پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی
وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو
برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی
30 سال میں امراض قلب سے اموات 60 فیصد بڑھ گئیں
شادی کے بعد ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، تحقیق
24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 64نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق
کراچی ٹائون پلاننگ سے محروم ملک کا سب سے بڑا شہر