پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز سمیت جنرل ہسپتال کیلئے 2655 نئی آسامیوں کی منظوری

خواتین، اقلیتوں، خصوصی افراد اور ملازمین کے بچوں کو حکومتی کوٹہ کے مطابق ملازمتیں ملیں گی

اتوار 17 اپریل 2016 17:57

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز سمیت جنرل ہسپتال کیلئے 2655 نئی آسامیوں کی منظوری

لاہور۔17 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء ) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز سمیت لاہور جنرل ہسپتال کیلئے مجموعی طور پر 2655 نئی آسامیوں کی منظوری دے دی ، نئے ملازمین کی بھرتی اور تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے فنڈز بھی منظور کر لئے گئے - پاکستان میں ڈی بی ایس علاج کے بانی اور پرنسپل پی جی ایم آئی وامیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر خالد محمود نے گزشتہ روز انتظامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتایا کہ مجموعی آسامیوں میں سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں ملازمت کی مختلف کیٹگری کیلئے 847 آسامیاں مختص کی گئی ہیں جبکہ ہسپتال کے ماسٹر پلان کے تحت بنائے جانے والے فیز ٹو اور تھری کیلئے بالترتیب 199 اور 236 نئے ملازمین 30 جون تک بھرتی کئے جائیں گے علاوہ ازیں ہسپتال میں 1373 چارج نرسز کی بھرتی کا آغاز آئندہ مالی سال سے کیا جائے گا - اجلاس میں ایم ایس کیپٹن (ر)ڈاکٹر نیازاحمد ، ڈپٹی چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ فرحت محبوب ، اے ایم ایس اے ڈی پی ڈاکٹر محمد اقبال کے علاوہ دیگر شعبوں کے انتظامی ڈاکٹرز بھی موجود تھے-پروفیسر خالد محمود نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ادارے کے لئے مہیا کی گئی ملازمتوں میں ملازمین کے بچوں ، خواتین ، معذور افراد اور اقلیتوں کے لئے مخصوص کوٹے پر بھی حکومتی قوانین کے مطابق عملدرآمد کیا جائے گا نیز تمام بھرتیاں میرٹ پر ہوں گی- انہوں نے کہا کہ حکومت کے اس انقلابی اور مریض دوست اقدام کی بدولت ایل جی ایچ میں علاج معالجہ اور مریضوں کی نگہداشت کی سہولیات کا معیار مزید بلند ہو گا اور ہزاروں خاندانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے جس سے صوبے کا طبی شعبہ مزید ترقی کرے گا- پرنسپل پی جی ایم آئی نے کہا کہ محکمہ صحت پنجاب کی طرف سے حال ہی میں گریڈ 16 میں کام کرنے والی نرسوں کو گریڈ 17 میں ترقی دینے کے اعلان کے بعد ترقی پانے والی نرسیں صوبائی دارالحکومت میں سیٹوں کی کمی کی وجہ سے دوسرے شہروں کے طبی اداروں میں تبدیل کر دیا گیا تھا ان میں سے 16 ہیڈ نرسوں کو اب پی آئی این ایس میں ایڈجسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے ان خواتین کی مشکلات کم ہوں گی اور ان کے اہل خانہ کو ریلیف ملے گا- پروفیسر خالد محمود نے کہا کہ پی آئی این ایس اس خطے کا اپنی نوعیت کا سب سے بڑا دماغی امراض کے علاج کا ادارہ بن کر ابھرے گا - تقریبا 500 بیڈز پر مشتمل اس عظیم علاج گاہ میں ایک ہی چھت تلے ایم آر آئی، سی ٹی سکین ، ڈیجیٹل ایکسرے ، بلڈ بنک، لیب ٹیسٹ سمیت تمام طبی و تشخیصی سہولیات مریضوں کو میسر آئیں گی- انہوں نے کہا کہ اس علاج گاہ کے قیام کی وجہ سے وزیر اعلی محمد شہباز شریف اور ان کے طبی ویژن کا ذکر تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی