حکومت نے میڈکل کالجوں میں سیلف فنانس سکیم ختم کردی ‘شہریوں کو تعلیم‘صحت فراہم کرناہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔شہبازشریف حکومت کے انداز شاہانہ نہیں ہونگے اورکسی کو وسائل کے بیجا یا غلط استعما ل کی شکایت کا موقع نہیں ملے گا‘صحافیوں سے گفتگو

بدھ 11 جون 2008 18:40

لاہور(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین11جون2008 ) وزیر اعلیٰ پنجاب میا ں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے میڈکل کالجوں میں سیلف فنانس سکیم ختم کردی ہے تاکہ قابل اور مستحق طلباء و طالبات کومیرٹ پرداخلہ اورتعلیمی سہولیات فراہم کی جا سکیں‘شہریوں کو تعلیم‘صحت اورپرامن ماحول فراہم کرنا ہر حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے اورپنجاب حکومت نے محنتی اوراہل طلباء وطالبات کیلئے پیشہ وارانہ کالجوں میں میرٹ پر داخلے اورتعلیم کے حصول کویقینی بنانے کی منصوبہ بندی کرکے اپنا یہی فرض پورا کرنے کی کوشش کی ہے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے ایوان وزیر اعلیٰ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وزیرا علیٰ پنجاب نے کہا کہ میرٹ کو پس پشت ڈال کر اورسیلف فنانس سکیم کو فروغ دے کر پیشہ وارانہ اداروں کو تباہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

لالٹین کی روشنی میں پڑھنے والے غریب کے قابل بچے کومیرٹ کے نام پرمحض اس لئے رد کردینا کہ وہ غریب ہے اورلاکھوں روپے لے کر غیر مستحق کو میڈیکل کالج میں داخلہ دے دینا سماجی ظلم نہیں تو اور کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے انداز شاہانہ نہیں ہوں گے اورکسی کو وسائل کے بے جا یا غلط استعما ل کی شکایت کا موقع نہیں مل سکے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قومی اورصوبائی سطح پر مخلوط حکومتوں کا قیام ملکی تاریخ کا انوکھا تجربہ ہے اور جو 18فروری کے عام انتخابا ت میں عوام کی سپورٹ اورآمر کے خلاف عوام کے مینڈیٹ کا نتیجہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ (ن) کے درمیان ججوں کی بحالی کے ضمن میں اتفاق رائے پایا جاتا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ3نومبر 2007ء کو ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ اورججوں کی برطرفی کے وقت بھی آمریت کے خلاف آواز بلند کرنے کیلئے میاں محمد نوازشریف اورمحترمہ بے نظیر بھٹوشہید کے درمیان مکمل رابطہ اورہم آہنگی پائی جاتی تھی اورجس دن محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت ہوئی اس روز بھی دونوں لیڈرز میں رابطہ ہوااورملاقات کا فیصلہ ہوا تھاتاکہ دھاندلی کے خلاف مشترکہ لائحہٴ عمل اختیار کیا جاسکے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ لانگ مارچ کے دوران امن وامان برقرار رکھنے کیلئے عوام دوست افسران کو فیلڈ ڈیوٹی پر مامور کیا جائے تاکہ کسی قسم کی بد مزگی اورکشیدہ صورتحال پید انہ ہو۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے مسلم لیگی کارکنوں سے بھی بار بارکہا ہے کہ وہ پرامن رہ کر احتجاج کریں ،کسی صورت میں قانون کو ہاتھ میں نہ لیں اورانتظامیہ سے مکمل تعاون کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کے کارکنان پرامن احتجاج کریں گے اورکسی قسم کی توڑ پھوڑ یا تخریبی کاروائیوں میں شامل نہیں ہوں گے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی