صفائی ستھرائی کافقدان کراچی کی 40فیصد آبادی جلد ی کے مختلف امراض میں مبتلا ہو گئی

ا نسٹیٹیوٹ آف اسکن ڈیزیز(چمڑا) ہسپتال میں روزانہ آنیوالے مر یضوں کی تعداد1500سے بڑھ کر4000 ہو گئی

بدھ 17 اگست 2016 17:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 اگست ۔2016ء) شہر قا ئد میں بارشوں کے بعد گندگی وغلاظت اورکچرے کے ڈھیرسے جلدی امر اض کے مریضو ں کی تعد اد میں 2سو فیصد اضا فہ ہو گیا ہے۔ملک کے واحد اور سب سے بڑے انسٹی ٹیوٹ آف اسکن ڈیزیز(چمڑا) اسپتال میں روزانہ آ نے والے جلد ی امر اض میں مبتلا مر یضوں کی تعداد 1500سے بڑھ کر4000 ہو گئی ہے۔کراچی کی تقریباً40فیصد آبادی مختلف جلد ی امراض میں مبتلا ہو گئی ہے۔

بارشوں کے بعد گندگی وغلاظت اورکچرے کے ڈھیروں، غربت ،صفائی ستھرائی کافقدان ،مرض سے بچاوٴ کی آگاہی نہ ہونا سمیت دیگر وجوہ جلدی بیماری کا سبب بن رہی ہے ۔ شہر کے ہر گلی محلوں میں گزشتہ کئی ماہ سے کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں او ربارشوں کے بعدسے شہر کے مختلف علا قوں میں سیوریج کا پانی صاف پانی میں شامل ہونے سے جلد ی امر اض میں مبتلا مر یضوں کی تعداد میں 2سو فیصد اضا فہ ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

مر یضوں کی تعداد بڑ ھنے کی وجہ سے اسپتا ل آنے والے مر یضوں کے علاج کے لئے ڈاکٹر زاور جگہ کم پڑھ گئی ہے،مر یضوں کو اسپتا ل کے احا طے سے با ہر دھوپ میں لا ئن لگا کر اپنی با ری کا انتظا ر کر نا پڑتا ہے۔یہ بات ملک کے واحد اور سب سے بڑے انسٹی ٹیوٹ آف اسکن ڈیزیز(چمڑا) اسپتال کی ڈائر یکٹر اور سینئرماہر امراض جلد ڈاکٹر نسر ین نے میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ یہ انسٹی ٹیوٹ پاکستان کا سب سے بڑا انسٹی ٹیوٹ ہے جہاں اس وقت 4 ہزار تک یومیہ جلدی امرا ض میں مبتلا مر یض آ تے ہیں جس میں مرد،خواتین اور بچوں کی تعداد زیادہ ہے اسپتال آ نے والے مر یضو ں کو تمام ادویات ،کریم اور لیبارٹری ٹیسٹ کی سہولتیں مفت فراہم کی جاتی ہیں۔ان کا کہناتھا کہ اسکن انفیکشن میں خارش،گرمی دانے،جسم کے مختلف حصوں پر دانے کا نکلنا،بالوں کا جھڑنا اور دیگر مختلف خارش کی بیماریاں شامل ہیں۔

ڈاکٹرنسر ین نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ اسپتال ایک قدیم اسپتال ہے جہاں افغانستان،خیبر پختون خوہ، بلوچستان، پنجاب سمیت ملک بھر سے مریض رپورٹ ہوتے ہیں اور ایک بار علاج کرانے کے بعد دوسروں کو بھی بتاتے ہیں اور شفا حاصل کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسپتال میں روزانہ کی بنیادوں پر20مختلف او پی ڈیز ہوتی ہیں جہاں مر د و خواتین کی الگ الگ او پی ڈی بھی ہوتی ہیں جبکہ یہ اسپتال 60بستروں پرمشتمل ہے جہاں مریضوں کو داخل کرکے کھانے پینے اور دیگر تمام طبی سہولتیں بھی فراہم کی جاتی ہیں۔

ان کا مزید کہناتھا کہ گرمیوں اور بارشوں کے بعد اسکن ڈیزیز کے مریضوں میں اضافہ ہوجاتاہے جس سے بچنے کے لئے عوام کو چاہئے کہ وہ صا ف ستھرے رہیں اور صاف خوراک کا استعمال کریں جبکہ متاثرہ افراد کو چاہئے کہ وہ اپنے آپ کو دوسروں سے الگ رکھیں تاکہ دیگر افراد اس کی لپیٹ میں نہ آئیں۔ اس دوران لیا قت آبا د کے رہائشی مریض عا سم علی نے بتایا کہ وہ گزشتہ کئی ماہ سے خارش کی بیماری میں مبتلا ہے اور ایک ہفتے قبل اپنا علاج کرانے کی غرض سے اسپتال میں داخل ہے جہاں پر اس کا مفت علاج جاری ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط