پولیو کے انسداد کیلئے وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کے پروگرام کے تحت بروقت و موثر اقدامات ، ملک میں پولیو کیسز کی تعداد میں قابل ذکر کمی

پیر 5 ستمبر 2016 15:28

اسلام آباد ۔ 05 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 ستمبر۔2016ء) پولیو کے انسداد کیلئے وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کے پروگرام کے تحت بروقت و موثر اقدامات اورنگرانی کے سخت نظام کی بدولت ملک میں پولیو کیسز کی تعداد میں قابل ذکر کمی آئی ہے جسکا اعتراف متعلقہ عالمی نگران ادارے نے بھی کیا ہے ۔ہفتہ کوانسداد پولیو پروگرام کے ذرائع نے اے پی پی کو بتایا کہ گذشتہ اٹھارہ ماہ میں اس پروگرام کی مینجمنٹ کی بہتر کارکردگی‘موثراحتسابی نظام اور ڈھانچہ جاتی سہولیات کے ساتھ ساتھ عملہ کی کارکردگی کی مکمل جانچ پڑتال کیلئے بڑے پیمانے پراقدامات اٹھائے گئے۔

پولیو بارے قومی ایکشن پلان میں بیان کردہ اہم ترین حکمت عملی کا مقصد آبی ذخیروں سے وائرس کا سرے سے خاتمہ کرنا اور ملک بھر میں نکاسی آب کے ذخیروں میں وائرس کا پتہ چلانا اور وائرس کے خلاف قوت مدافعت برقرار رکھنا ہے جس کیلئے بڑے پیمانے پر کام کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر پولیو کے مرض کی روک تھام بارے نگرانی کرنے والے ادارہ نے پولیو کے خاتمہ میں پاکستان کی پیشرفت کو سراہتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ مختصر عرصہ میں پولیو وائرس کی رو ک تھام میں پاکستان کی کاکردگی اور بروقت کوششیں متاثر کن ہیں۔

یہ اعتراف لندن میں انٹر نیشنل مانیٹرنگ بورڈ نے اپنے سالانہ اجلاس کے دوران کیا اور اس اجلاس میں حکومت پاکستان کی 2016ء کے دوران پاکستان میں وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے قومی لائحہ عمل اور حکمت عملیوں پر بھی اعتماد کا اظہار کیاگیا۔اجلاس میں کراچی ، شمالی سندھ اور زیادہ خدشات زدہ آبادیوں خاص طورپر پاک افغان سرحد پر پولیو مہمات کے معیار کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیاگیا جس پر عمل کرنے کے نتیجہ میں مزید کامیابیاں ملی ہیں ، سندھ(سکھر) میں پولیو کیسز میں 84فیصد اور فاٹا میں پولیو کے کیسز میں 90 فیصد کمی آئی ہے ۔

ذرائع نے بتایا کہ انٹر نیشنل مانٹرنگ بورڈ(آئی ایم بی )کے اجلاس نے عالمی سطح پرپولیو خاتمہ کے لیئے امداد دینے والے اداروں پر زور دیا گیا کہ پولیو خاتمہ کے سلسلہ میں حکومت پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کو یقینی بنائے ،بورڈ نے پاکستان کیلئے اضافی گرانٹ کی سفارش بھی کی ہے ۔ ذرائع نے کہا کہ پولیو مہمات کے نتائج اور تیزی سے ہونے والی پیشرفت سے مطمئن ہیں تاہم تسلیم کرتے ہیں کہ پولیو کا مکمل طورپر خاتمہ نہیں ہو سکا لیکن ان اقدامات سے پولیو کے قطروں تک رسائی نہ رکھنے والے بچوں کی تعداد میں اب خاطر خواہ حد تک کمی آئی ہے اور سیکورٹی فورسز نے ایسا محفوظ ماحول فراہم کیا ہے جس میں پولیو کی تمام ٹیموں نے محفوظ طریقے سے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے ہیں اس طرح پولیو کے قطرے پلانے والے ویکسینیٹرز اور قطرے پینے والے بچوں میں تعاون سے پولیو مہمیں کامیاب رہی ہیں اور بار بار قطرے پلانے سے کارکردگی بھی مستحکم ہوئی ہے۔

ذرائع نے کہا کہ مقامی خواتین ، عملہ اور سپروائیزر کے معاوضوں،تربیت اور تنخواہوں کی بروقت ادائیگی سے پُرعزم ورک فورس نے بڑا اچھا کردار ادا کیا ہے۔ ہمارا پروگرام مزید مضبوط ہوا ہے اور ماضی کی نسبت حالیہ برسوں میں کئی اہم جدتیں لائی گئی ہیں، پولیو قطرے پلانے کی مہموں کا معیار انتہائی بہتر رہا۔ان اقدامات کے نتیجے میں ملک میں پولیو وائرس کے کیسوں میں مسلسل کمی آرہی ہے اوراس ضمن میں ماحولیاتی نگرانی سے ایسے اعداد وشمار کی عکاسی ہوتی ہے جن سے پتہ چلتا ہے کہ اب پولیو وائرس زوال پذیر ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی