برطانیہ پاکستان میں ماں بچے کی صحت کے لئے 10ارب روپے دے گا سمجھوتے پر دستخط

جمعرات 5 اکتوبر 2006 16:26

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین05اکتوبر2006) برطانیہ نے پاکستان میں ماں اور بچے کی صحت کیلئے 10ارب روپے کی گرانٹ دینے کا اعلان کیا ہے تاکہ زچگی کے باعث ماں اور نوزائیدہ بچوں کی اموات کو روکا جاسکے اس سلسلہ میں جمعرات کو وزارت صحت میں برطانیہ کے بین الاقوامی ترقی کے وزیر گریتھ تھامس اور وفاقی وزیر صحت محمد نصیر خان نے معاہدے کی دستاویز پر دستخط کئے اس موقع پر وفاقی وزیر صحت سید انور محمود اور برطانوی وفد کے دیگر حکام بھی موجود تھے بعد ازاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے برطانوی وزیر تھامس نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال 30ہزار خواتین زچگی کے دوران بعض پیچیدگیوں کے باعث موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں جبکہ ایک لاکھ 60 ہزار نوزائیدہ بچے پیدائش کے ایک ماہ کے دوران جاں بحق ہوجاتے ہیں انہوں نے کہا کہ برطانوی امداد کا تعاون حکومت پاکستان قومی پروگرام برائے ماں اور بچے کی صحت کیلئے ہے اس پروگرام کے 1/3 حصہ کی برطانوی حکومت مالی معاونت کرے گی اس امداد سے توقع ہے کہ 2006ء اور 2011ء کے دوران تقریباً 30 ہزار عورتوں اور 1لاکھ بچو ں کی زندگیوں کو بچایا جاسکے گا برطانوی وزیر نے کہا کہ ملک بھر میں 10 ہزار سے زائد خاندانوں کی صحت اور معیار زندگی بہتر ہوگا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاقی وزیر صحت محمد نصیر خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ماں اور بچے کی صحت کے قومی پروگرام پر تقریباً 27ارب روپے آئندہ سال تک خرچ کئے جائیں گے اس پروگرام کے تحت 10 ہزار دائیوں کی تربیت 275ہسپتالوں میں صحت کی سہولیات  بالخصوص ماں اور بچے کی صحت سے متعلق زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا 15 ہزار سٹاف کی تربیت  تحصیل ضلع کے ہسپتالوں میں ماں اور بچے کی صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقین بنانے کے اقدامات اٹھائے جا ئیں گے وفاقی وزیر صحت محمد نصیر خان نے کہاکہ وزارت صحت میں فروری 2005ء کے دوران ما ں اور بچے کی صحت سے متعلق خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت کی طرف سے گرانٹ ملنے سے ملک میں زچگی کے دوران خواتین اور نوزائیدہ بچوں کی زندگیوں کو بچایا جاسکے گا پاکستان برطانوی حکومت کا شکر گزار ہے موجودہ حکومت ملک کے عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات صحت سمیت فراہم کرنا اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے اور اس پر عمل پیرا بھی ہے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی