تمام جمہوری قوتیں پاکستان کو بچانے کیلئے حکومت کا ساتھ دیں ‘ پاکستان کو دہشتگردی کے کینسر سے پاک کریں گے‘ آصف زرداری،ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے حوصلے پست نہیں ہونگے ‘ ایک دن یہ بزدل عوام کے سامنے جھکیں گے ‘ قوم سے مختصر خطاب

ہفتہ 20 ستمبر 2008 02:25

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2008ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے دہشتگردوں کے عزائم کو ناکام بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے تمام جمہوری قوتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان کو بچانے کیلئے حکومت کا ساتھ دیں ‘ دہشتگردی ایک وباء اور کینسر کی شکل اختیار کر چکی لیکن میں وعدہ کرتا ہوں کہ حکومت حوصلے کسی بھی ایسے حرکت سے پست نہیں ہونگے بلکہ پاکستان کو اس کینسر سے نجات دلائینگے ‘ شہید ہونیوالوں کے ورثاء کو یقین دلاتا ہوں کہ حکومت انکی ہر ممکن مدد اور کفالت کرے گی ۔

وہ گزشتہ رات قوم سے مختصر خطاب کر رہے تھے ۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ اس خوشی کے موقع پر جب پوری قوم جمہوریت مکمل ہونے کا جشن منا رہی تھی ایک بہت خوفناک اور بزدلانہ حملے نے یہ خوشیاں غم میں بدل دیں‘ میں جانتا ہوں کہ اپنوں کے بچھڑنے کا کیا غم ہوتا ہے کیونکہ پیپلز پارٹی نے بہت سے دوستوں کو اپنے ہاتھوں سے دفن کیا اور میں اپنے بیوی کو بھی اپنے ہاتھوں سے دفن کر چکا ہوں میرا دل خون کے آنسو روتا ہے ‘ جن ماؤں بہنوں کے بیٹے ‘ بھائی شہید ہوئے ہیں وہ دل پر پتھر رکھیں اوردرد کو اپنی طاقت بنائیں ‘ دہشتگردی ایک کینسر ہے جسے ہم ختم کر کے رہیں گے ہم بزدلوں سے نہیں ڈریں گے ‘پاکستان ایک اٹل اور نڈر قوم ہے ‘ہم پاکستانی اپنی جان کو اللہ کی امانت سمجھتے ہیں ہم موت سے نہیں ڈرتے موت ایک دن آنی ہے ‘پاکستان کو اس کینسر سے پاک کر کے رہیں گے او روہ دن ضرور آئیگا جب یہ دہشتگرد آپ کے سامنے جھکیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا ہم اسے بچائیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ا سطرح کی کارروائی کوئی مسلمان کام نہیں کر سکتا ۔انہوں نے کہا کہ میں تمام جمہوری قوتوں سے اپیل کرتا ہوں وہ پاکستان کو بچائیں اور ظالموں کو کڑی سے کڑی سزا ددیں ۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط