اسلام کا پیغام سماجی انصاف اور محروم طبقوں کے حقوق کا پیغام ہے‘صدر آصف علی زرداری۔۔۔عیدالاضحی مسلمانوں کیلئے اللہ تعالی کی خوشنودی کیلئے اپنی عزیز ترین متاع کی قربانی اور مسلمانوں کی یکجہتی کا پیغام ہے

پیر 8 دسمبر 2008 14:39

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین08دسمبر2008 ) عیدالاضحی دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے دو طرح کا پیغام ہے اول اللہ تعالی کی خوشنودی کیلئے اپنی عزیز ترین متاع کی قربانی اور دوم مسلمانوں کی یکجہتی-صدر مملکت آصف علی زرداری نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج ہم حضرت ابراہیم علیہ السلام کی پیش کردہ اعلی ترین قربانی کی یاد منا رہے ہیں اور اس طرح ہم بھائی چارے کے دائمی رشتے کے ذریعے اتحاد کے عملی ثبوت کا اعادہ کرتے ہیں-میں اس پر مسرت موقع پر بالعموم دنیا اور بالخصوص پاکستان کے مسلمانوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں یہ دن اس پیغام کے اظہار کا بھی موقع ہے جو خاتم النبین حضرت محمدﷺ کے ذریعے ہم تک پہنچا-اسلام کا پیغام سماجی انصاف‘اور محروم طبقوں کے حقوق کا پیغام ہے- صدر مملکت نے کہا کہ آئیے ہم اس عزم کا اظہار کریں کہ ہم اپنی معاشرتی ذمہ داریوں کو ادا کرنے پر مصمم یقین رکھتے ہیں کیونکہ اس کے ذریعے ہم زندگی میں اعلی وارفع فعال مقاصد حاصل کر سکتے ہیں-عید کی ان پر لطف گھڑیوں میں ہمارا یہ بھی فرض ہے کہ اپنے نادار بھائیوں کو یاد رکھیں اور ان کی مشکلات دور کرنے کی کوشش کریں- ہمیں ان لوگوں کو بھی قطعی فراموش نہیں کرنا چاہئے جو مشکلات کا شکار اور حقیقی خوشی سے محروم ہیں-آئیے ہم سب مل کر یہ عزم کریں کہ جہاں کہیں بھی غربت اور استحصال پایا جاتا ہے اسے ختم کریں-صدر مملکت نے کہا کہ عید کی خوشیاں مناتے ہوئے یہ امر میرے لیے باعث دکھ ہے کہ ہم میں سے بہت سے افراد بے روزگاری‘کم اجرتوں یا انصاف کے فقدان کے باعث مایوسی اور مشکل حالات میں زندگی بسر کررہے ہیں-ہمیں اس دن یہ کوشش اور دعا کرنی چاہئے کہ اللہ تعالی اس دن کی برکتوں سے لوگوں کا احساس محرومی جلد دور کرے تاکہ وہ اپنے شہری اور اقتصادی حقوق دوبارہ حاصل کر سکیں-

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط