بنگلادیش میں بھی بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت کا خوب جشن منایا گیا

پیر 25 اکتوبر 2021 23:05

بنگلادیش میں بھی بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت کا خوب جشن منایا گیا
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) بنگلادیش میں بھی بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت کا خوب جشن منایا گیا۔بنگلادیش میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کی گئی جس میں بنگلادیشی شائقین نے بڑی اسکرین پر پاکستان کو جیتتے ہوئے دیکھا۔

(جاری ہے)



29 سیکنڈز کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح شائقین کرکٹ پاکستان کی فتح کا جشن مناتے ہوئے نعرے لگا کر اپنی خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔پاکستانی ہائی کمیشن نے اپنی ٹوئٹ میں پاکستان کی شاندار فتح کی خوشیاں منانے پر بنگلادیش کے شہریوں کا شکریہ ادا کیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پاک بھارت ٹاکرے میں پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی۔

متعلقہ عنوان :

ڈھاکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں