جرمنی کے شہر برلن میں ایک طلبہ تنظیم کی جانب سے فری سرٹیفکیٹشن کا انعقاد

Mehwish Zaffar مہوش ظفر بدھ 23 فروری 2022 16:11

جرمنی کے شہر برلن میں ایک طلبہ تنظیم کی جانب سے  فری سرٹیفکیٹشن کا انعقاد
برلن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23فروری۔2022ء) جرمنی کے شہر برلن میں ایک دو روزہ فری سرٹیفکیشن کا انعقاد کیا گیا تھا جس کا نام (Amazon web services) AWS Cloud Pracititioner Essentials تھا۔ یہ سرٹیفیکیشن دور حاضر میں بدلتی دنیا اور آئ ٹی کی فیلڈ میں اسٹوڈنٹس کی بنیاد بنانے میں اھم کردار ادا کرتا ھے۔ اس سرٹیفیکیشن کا اھتمام یہاں پر آنے والے طلبہ کے لئے کام کرنے والی ایک تنظیم اسٹوڈنٹس سرکل برلن کی جانب سے کیا گیا ۔

اسٹوڈنٹس سرکل برلن کا مقصد برلن میں تعلیم کی غرض سے آنے والے پاکستانی طلباء کو اس طرح کے مخصوص اور بہترین کورسز بناء کسی فیس کے فراہم کرنا ھے جوکہ مستقبل میں جاب کی تلاش میں انھیں بہترین مدد فراھم کریں۔ اس آرگنائزیشن کے پاس برلن میں مقیم آئ ٹی کے ایکسپرٹس کی ایک ٹیم ھے جو کہ ھر دم ان کوششوں میں لگے رہتے ھیں کہ وہ وقت فوقتا کوئ نہ کوئ ایسی سرٹیفیکیشن کرائیں جو کہ موجودہ دور میں ان کے لئے مفید ثابت ہو۔

(جاری ہے)

اسی سلسلے میں اس سے قبل بھی یہ تنظیم اسی قسم کے مختلف موضوعات پر سرٹیفیکیشن بھی کروا چکے ھیں۔ اس کورس کو آئ ٹی ایکسپرٹ سلمان صداقت نے کروایا جو کہ اپنی فیلڈ میں 10 سال کا تجربہ رکھتے ھیں۔انھوں نے اپنے اس پیشے کی مہارت و تجربہ بنا کسی قیمت کے یہاں موجود اپنے ہم وطن نوجوانوں کو دیا۔

سلمان صداقت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج جو کورس ہم نے یہاں موجود طالب علموں کو کروایا ہے وہ یہاں اس وقت کی مارکیٹ میں قدم رکھنے کے لئے انتہائ ضروری ہے۔

اسی کے ساتھ ساتھ اس پروگرام سے مستفید ہونے والے طلباء کا کہنا تھا کہ اپنی پیشہ ورانہ مصروفیات کی وجہ سے ہفتہ کے باقی دنوں میں ہمارے لئے کوئ بھی اس طرح کا کورس کرنا چاہتے ہوئے بھی ممکن نہ تھا مگر اسٹوڈنٹس سرکل برلن کی مرہون منت ہمیں ویک اینڈ پر یہ کورس کرنے کا موقع ملا اور ساتھ ہی ساتھ کورونا کی وباء کے دنوں میں جہاں لوگ آن لائن ویبیناروں تک ہی مقید ہوکر رہ گئے ہیں یوں اس طرح کے پروگرام منعقد کرانا ایک صحت بخش ایکٹیوٹی ہے۔

اسٹوڈنٹس سرکل برلن کا مقصد نہ صرف پاکستانی طلباء کو ان کی تعلیمی قابلیت بہترین بنانے میں مدد کرنا ہے بلکہ ان کے لئے روزمرہ کی زندگی میں آنے والے مسائل کا حل تلاش کرنا بھی ھے۔یہی وجہ ہے کہ اس سلسلے میں ھر دو ھفتہ بعد طلباء کی آپس میں بانفس نفیس ملاقات کا اھتمام کیا جاتا ہے ۔ جس میں تمام مسائل پر بات چیت کی جاتی ھے۔اور ان کا حل تلاش کرنے میں ان کی بھرپور مدد کی جاتی ہے۔

برلن میں شائع ہونے والی مزید خبریں