بیرون ملک مقیم پاکستانی ھمارا اثاثہ ہیں،ڈاکٹرمحمدفیصل

روشن ڈیجیٹل اکاٶنٹ (آر ڈی اے) کا قیام وزیراعظم کی جانب سے انکی سہولت کے لئے کی گئی کاوش ہے: سفیر پاکستان

Mehwish Zaffar مہوش ظفر پیر 28 فروری 2022 17:34

بیرون ملک مقیم پاکستانی ھمارا اثاثہ ہیں،ڈاکٹرمحمدفیصل
برلن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28فروری۔2022ء) جرمنی کے دارالحکومت برلن میں موجود پاکستانی سفارتخانے اور حبیب بینک لمیٹڈ (ایچ بی ایل) پاکستان کے تعاون سے روشن ڈیجیٹل اکاٶنٹ کے حوالے سے ایک آگاہی ویبینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور قومی ترانے سے ہوا۔ سید محسن علی, سربراہ براۓ ریٹیل پروڈکٹس ,ایچ بی ایل, نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور جرمنی میں پاکستانی کمیونٹی کے لٸےاس آگاہی ویبینار منعقد کرانے میں تعاون پر پاکستانی سفیر اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

سفیر ڈاکٹرمحمد فیصل نے منتظمین اور مقررین کا شکریہ ادا کر تے ہوۓ کہا کہ کمیونٹی کے لٸے محفوظ اور مربوط ذریعہ سے ترسیلات زر وطن بھجوانے کی آگاہی کا اقدام خوش آٸند ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ بیرون ملک بسنے والے پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں اور حکومت انکے مفادات کا تحفظ جاری رکھے گی۔


 آر ڈی اے نے نہ صرف سمندر پار پاکستانیوں کو منافع اور رقوم کی با آسانی ترسیل کی سہولت دی بلکہ حکومت کے لیۓ زر مبادلہ اور سرمایہ کاری کو قاٸم رکھنا بھی ممکن بنایا۔

مقررین میں سلیم اللہ, ای ڈی ایف آر ایم, سٹیٹ بنک آف پاکستان, اسد خان, ہیڈ سیکیور ایسٹس, ایچ بی ایل, شازیہ گل, ہیڈ وومن مارکیٹ پروگرام اور کاشف علی, سینٸیر بزنس منیجر اسلامک بینکنگ ایچ بی ایل شامل تھے ۔ انھوں نے شرکاء کو آر ڈی اے بالخصوص ایچ بی ایل کی جانب سے اس ضمن میں دنیا بھر میں پاکستانیوں کو مہیا کردہ سہولیات کے بارے میں بتایا۔ ویبینار میں جرمنی میں بسنے والے پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شرکاء سے سوالات کٸے۔ پاکستانی سفیر نے اعادہ کیا کہ سفارتخانہ کمیونٹی کی ترجیحی بنیادوں پر ہر ممکن مدد اور سہولت کے لٸے کوشاں ہے اور مستقبل میں بھی کمیونٹی کی آگاہی اور مفاد کے لٸے اسی طرح کی تقاریب منعقد کرتا رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

برلن میں شائع ہونے والی مزید خبریں