یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے پاکستانی سفارتخانہ کی جانب سے برلن میں ایک سادہ اور پروقار تقریب کا اہتمام

Mehwish Zaffar مہوش ظفر جمعرات 28 ستمبر 2023 15:09

یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے پاکستانی سفارتخانہ کی جانب سے برلن میں ایک سادہ اور پروقار  تقریب کا اہتمام
برلن (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28ستمبر۔2023ء) یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے سفارتخانہ پاکستان برلن کی جانب سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مختلف ممالک کے سفراء, سفارتکار, اور صحافیوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے جرمن اور دوست ممالک کے نمائندگان نے شرکت کی۔ حاضرین کومسئلہ کشمیر , بھارتی جارحیت وسرحد پار دہشتگردی, بین الاقوامی اور علاقائی امن کی کاوشوں اور زمانہ امن میں ملک کی ترقی میں افواج پاکستان کے کردار اور خدمات سے آگاہ کیا گیا۔


 تقریب میں پاکستانی آثار قدیمہ کی تحقیق اور تحفظ کے شعبہ میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں, سفارتخانہ کی طرف سے, مرحوم پروفیسر مائیکل یانسن کو بعد از مرگ تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔

(جاری ہے)

انکے دیرینہ دوست پروفیسر گیربر نے پروفیسر یانسن کی اسناد وصول کیں ۔ پاکستانی صنعت, سیاحت اور ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے سفارتخانہ کی جانب سے مختلف سٹالز بھی لگائے گئے تھے 


جن میں شرکاء نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور یہ جان کر حیرت زدہ رہ گئے کہ دنیا بھر میں طب کی دنیا میں استعمال ہونے والے جراحی اوزار پچانوے فیصد پاکستان سے بن کر آتے ہیں۔

تقریب کے آخر میں موسیقی اور روایتی کھانوں سے شرکاء کی تواضع کی گئی جس سے وہ خوب محظوظ ھوئے.

برلن میں شائع ہونے والی مزید خبریں