داعش کیخلاف آپریشن میں عراقی فوج کی پیش رفت، فورسز تلعفر شہر میں داخل

بدھ 23 اگست 2017 12:50

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اگست2017ء) عراق میں تل عفر آپریشن میں فوج کو اہم کامیابی مل گئی، شہر کے جنوب اور مشرقی جانب فوج نے داعش کا حصار توڑ کر شہر میں داخل ہو گئی۔ داعش کے گڑھ تلعفر میں عراقی فوج نے دہشت گردوں کا حصار توڑ دیا۔

(جاری ہے)

عراقی سرکاری ٹی وی کے مطابق فوج شہر کے جنوب اور مشرق سے شہر میں داخل ہو گئی، تلعفر میں زمینی کارروائی دو دن پہلے شروع کی گئی تھی جبکہ گزشتہ کئی دنوں سے عراقی طیارے داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کر رہے تھے۔

موصل سے بھاگنے والے دہشت گردوں نے شامی سرحد کے قریب تلعفر شہر میں پناہ لے رکھی تھی۔ جہاں زمینی کارروائی دو دن پہلے شروع کی گئی تھی جبکہ گزشتہ کئی دنوں سے عراقی طیارے داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کر رہے تھے۔ فورسز کے آپریشن کے بعد کئی خاندان ہجرت کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

بغداد میں شائع ہونے والی مزید خبریں