یورپ سے 45 پاکستانی ڈی پورٹ، مختلف ممالک میں پاکستانی کمیونٹی کی تعداد میں اضافہ، اعداد وشمار جاری

Zia Syed ضیا سید ہفتہ 23 دسمبر 2023 11:28

یورپ سے 45 پاکستانی ڈی پورٹ، مختلف ممالک میں پاکستانی کمیونٹی کی تعداد میں اضافہ، اعداد وشمار جاری
لزبن(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23دسمبر۔2023ء) پرتگال،یونان، اسپین اور جارجیا نے ایک خصوصی طیارے کے ذریعے 45 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرکے پاکستان واپس بھیج دیا ہے جبکہ یکم جنوری سے نئے امیگریشن قوانین نافذ العمل ہونگے تفصیلات کے مطابق پرتگال میں انسانی اسمگلنگ اور ہنڈی حوالہ کے غیر قانونی کاروبار سے منسلک 5 پاکستانیوں کو جن کا تعلق منڈی بہاؤالدین، جہلم، گوجرانوالہ سے بتایا گیا ہے کو وطن واپس بجھوا دیا گیا ہے، جبکہ ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانیوں کو خصوصی پرواز کے ذریعے بجھوایا گیا ہے، پرواز میں 15 وہ پاکستانی بھی شامل ہیں جن کو اسپین پولیس نے سوشل میڈیا پر انتہا پسندی کے الزامات میں گرفتار کیا تھا۔

خصوصی پرواز کے ذریعے اسپین سے 15 یونان سے 12 اور پرتگال سے 5 جارجیا اورالبانیہ سے ملک بدر کیے جانے والے 13 پاکستانی بھی شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

خصوصی پرواز اسلام آباد کے لیے روانہ کی گئی۔


 جبکہ دوسری جانب یونان میں پاکستانی کمیونٹی کی تعداد میں 50 فیصد کمی واقع ہونے کے بعد محتاط اندازے کے مطابق تعداد 60 ہزار سے کم ہو کر تقریبا 35 ہزار رہ گئی ہے۔

جبکہ پرتگال، سویڈن، اٹلی اور اسپین میں پاکستانی کمیونٹی کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستانیوں کی بڑی تعداد جو روشن مستقبل کے ساتھ ساتھ لیگل اسٹیٹس کو اہمیت دیتے ہیں وہ یونان، اٹلی، اسپین،فرانس اور پرتگال میں آسان امیگریشن کے قوانین سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہیں، یکم جنوری سے اٹلی، یونان اور فرانس میں نئے امیگریشن قوانین نافذ العمل ہونگے جس سے تارکین وطن کو قانونی طور پر رہنے اور کام کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ جبکہ پرتگال میں آئندہ سال امیگریشن قوانین میں مزیدسخت اقدامات کیے جانے کا عندیہ دیا گیا ہے ۔

لزبن میں شائع ہونے والی مزید خبریں