روسی فنکار نے لکڑی سے 30 میٹر اونچا گرجا گھر بنا کر اسے آگ لگا دی
امین اکبر بدھ 21 فروری 2018 23:59
ہر سال ماسکو، روس کے قریب نکولا لنیوٹس آرٹ پارک میں قدیم سلاوی تہوار ماسلنیٹسا منانے کے لیے لکڑی کا ڈھانچہ بنا کر جلایا جاتا ہے۔اس سال اس کے بانی نکولا پولسکی نے اب تک کا سب سے بڑا لکڑی کی شاخوں سے تعمیرشدہ 30 میٹر اونچا نمونہ نذرِآتش کیا ہے جو کہ ایک گِرجا گھر کے مماثل تھا۔ 17 فروری 2018 کو آرٹ کے دیوانے نکولا لنیوٹس پارک میں جمع ہوئے اور حالیہ تاریخ کے سب سے بڑے الاؤ کے گواہ بنے۔
یہ لکڑی کا گِرجا گھر تھا جس کی بنیاد لکڑی کے ڈنڈوں پر کھڑی کی گئی۔ تقریباً 20 افراد پر مشتمل ٹیم نے مشہور روسی آرٹسٹ نکولا پولسکی کی سرکردگی میں تین ماہ کی سخت محنت کی اور جمع شدہ سوکھی لکڑی کی شاخوں کو 30 میٹر اونچے گِرجا گھر میں بدلتے رہے تاکہ اسے منٹوں میں آگ کے شعلوں کی نذر ہوتے دیکھ سکیں۔(جاری ہے)
یہ یقیناً ایک شاندار نظارہ تھا لیکن اس کے ساتھ ساتھ متنازعہ بھی تھا۔
بہت سے لوگوں کو ایک مسیحی عمارت کا اس طرح جلائے جانا بالکل پسند نہیں آیا گرچہ یہ صرف ایک نقل تھی۔روسی آرتھوڈوکس چرچ کے کچھ پادریوں کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کی تفتیش ایک مسیحی مخالف سرگرمی کے طور پر کی جائے۔ تنازعے کے بعد پولسکی نے اتوار کے روز وضاحت کی کہ اس عمارت کا تعلق کسی عبادت گاہ سے نہیں تھا۔ وضاحت کے بعد پولسکی نے تمام آرتھوڈوکس و غیر آرتھوڈوکس مسیحیوں سے معافی بھی مانگی ہے۔
ماسکو میں شائع ہونے والی مزید خبریں
روس میں متعین پاکستان کے سفیرمحمد خالد جمالی کا کروکس سٹی ہال ماسکو کا دورہ
روس میں ٹرینوں کی تصاویر لینے والا مشکوک اطالوی شہری گرفتار
جی سی سی ممالک کی روس سے قربتیں بڑھنے لگیں
پاکستان کو تیل کی ترسیل پر کوئی خاص رعایت نہیں دی گئی، روسی حکومت
روسی صدر کی وزیراعظم عمران خان سے بغیر فاصلے ملاقات کے چرچے، ویڈیو ز اور تصاویر وائرل ہوگئی
وزیر اعظم کا تاریخی دورہ روس، طیارہ لینڈ کر گیا
روسی طیارہ دوران پرواز گر کر تباہ ‘ 19 افراد ہلاک ہو گئے
روسی صدر کی جانب سے اقتدار کو خیرباد کہنے کی اطلاعات
روس نے کورونا کی ویکسین کل12 اگست کو لانچ کرنے کا اعلان کردیا
ماں نے معمولی بات پر 2 سالہ بچی کی زندگی چھین لی
روسی مسافر طیارے پر دوران پرواز آسمانی بجلی گر پڑی
روسی فنکار نے لکڑی سے 30 میٹر اونچا گرجا گھر بنا کر اسے آگ لگا دی
تازہ ترین انٹرنیشنل خبریں
-
ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
دبئی ، کراٹے کامبیٹ 45 مقابلے سے پہلے پاکستانی کپتان نے بھارتی حریف کو تھپڑ مار دیا
-
زائرین کو 40 برس سے مفت چائے پلانے والے بزرگ کا انتقال
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی
-
متحدہ عرب امارات طوفانی بارشوں کی زد میں، دبئی ائیرپورٹ پر درجنوں پروازیں منسوخ
-
سعودیہ میں 255 کلو منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام
-
ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت رحمان اقبال کی جانب سے اپنے ورکرز اور پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے اعزاز میں پروقار افطار عشائیہ کا اہتمام
-
شہزادہ محمد بن سلمان کی وزیراعظم کیلئے افطار کی خصوصی دعوت
-
حرمین شریفین آنے والے زائرین کیلئے نئی ہدایت جاری