روس میں ٹرینوں کی تصاویر لینے والا مشکوک اطالوی شہری گرفتار

Ishtiaq Hamdani اشتیاق ہمدانی منگل 2 اپریل 2024 20:14

روس میں ٹرینوں کی تصاویر لینے والا مشکوک اطالوی شہری گرفتار
ماسکو (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2اپریل۔2024ء) روسی پولیس نے ایک معمر اطالوی شہری کو رہا کر دیا ہے جسے روس کے شہر پرم کے ایک ریلوے اسٹیشن پر حراست میں لیا گیا تھا. ابتدائی معلومات کے مطابق مقامی باشندوں کی جانب سے یہ اطلاع ملنے کے بعد کہ ایک "مشکوک" شخص ٹرینوں کی تصاویر لے رہا ہے مقامی پولیس کی جانب سے فوری ردعمل دیتے ہوئے گرفتار کرلیا تھا. گرفتار ہونے والے شخص جس کی شناخت الوسیو برونو کے نام سے ہوئی ہے، کو پوچھ گچھ کے لیے پولیس اسٹیشن لے جایا گیا تھا. نمائندہ کے مطابق زیر حراست شخص روسی زبان نہیں بول سکتا تھا اس لیے افسران کو ایک مترجم کی خدمات حاصل کرنی پڑیں. تفتیش میں یہ سامنے آیا کہ معمر اطالوی شہری ایک سیاح تھا جو رومانوی وجوہات کی بنا پر 2019 سے باقاعدگی سے پرم کا دورہ کر رہا تھا۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ برونو کا ایک مقامی روسی خاتون سے محبت کا رشتہ ہے۔ الوسیو برونو نے وضاحت کی کہ وہ صرف ریلوے ٹیکنالوجی کے شوق کی وجہ سے ٹرینوں کی تصاویر لے رہے ہیں۔ پولیس نے اطالوی ٹرین اسپاٹر سے کہا کہ وہ جانے سے پہلے تمام تصویریں ڈیلیٹ کردے۔ واضح رہے فروری 2022 میں یوکرین کے تنازعے کے آغاز کے بعد روس بھر میں مواصلات اور ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف تخریب کاری کی متعدد کارروائیاں ہوئی ہیں۔ ملک کی ڈومیسٹک سیکیورٹی سروس، ایف ایس بی کے مطابق، ریل روڈ پر متعدد منصوبہ بند دہشت گردانہ حملوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

ماسکو میں شائع ہونے والی مزید خبریں