پارلیمنٹ کی حج ایڈوائزری کمیٹی کا حجاز مقدس میں حج 2017ء کے انتظامات کا جائزہ

جمعہ 23 جون 2017 14:36

پارلیمنٹ کی حج ایڈوائزری کمیٹی کا حجاز مقدس میں حج 2017ء کے انتظامات کا جائزہ
مکہ مکرمہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) پارلیمنٹ کی حج ایڈوائزری کمیٹی نے حجاز مقدس میں حج 2017ء کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق حج ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، رکن قومی اسمبلی حافظ عبدالکریم، پیرزادہ عمران احمد شاہ سمیت وزارت مذہبی امور اور پاکستان کی طرف سے سعودی عرب میں تعینات سفارت کاروں نے شرکت کی۔

حج ایڈوائزری کمیٹی کو حج انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل حج ساجد یوسفانی نے بتایا کہ حجاج کرام کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے۔ ماضی کے مقابلے میں حج انتظامات کو بہتر بنایا گیا ہے یہی وجہ ہے کہ رواں سال سرکاری سکیم کے تحت 3 لاکھ 38 ہزار سے زائد درخواستوں کی وصولی عوام کی طرف سے حج انتظامات پر اعتماد کا اظہار ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 14 دن کی قلیل مدت میں 96 ارب روپے بینکوں میں جمع ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال پہلی دفعہ ایکسپریس کلیئرنس متعارف کرائی جا رہی ہے جس کی وجہ سے حجاز مقدس پہنچنے والے حاجیوں کی سفری مشکلات میں بڑی حد تک کمی آئے گی۔ انہوں نے بتایا کہ کھانے کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے اور مشاعر کے ایام میں بھی کھانا فراہم کیا جائے گا۔ اب تک 88 ہزار حجاج کی رہائشیں حاصل کی جا چکی ہیں۔ باقی عمارات عید کے بعد حاصل کرلی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

مکہ مکرمہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں