مسلسل بارش کے باعث مسجد الحرام کے قریب واقع جبل النور پر ہریالی لوٹ آئی

مکہ مکرمہ میں واقع تاریخی اہمیت کے حامل پہاڑ کے سرسبز نظارے دیکھنے کیلئے سیاحوں کا سیلاب امڈ آیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 22 دسمبر 2023 00:52

مسلسل بارش کے باعث مسجد الحرام کے قریب واقع جبل النور پر ہریالی لوٹ آئی
مکہ مکرمہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 21 دسمبر 2023ء ) مسلسل بارش کے باعث مسجد الحرام کے قریب واقع جبل النور پر ہریالی لوٹ آئی، مکہ مکرمہ میں واقع تاریخی اہمیت کے حامل پہاڑ کے سرسبز نظارے دیکھنے کیلئے سیاحوں کا سیلاب امڈ آیا۔ تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ میں گزشتہ دنوں ہونے والی مسلسل بارش کے بعد تاریخی اہمیت کے حامل پہاڑ جبل النور سرسبز ہوگیا۔

جبل النور مسجد الحرام سے 4 کلو میٹر دور ہے اور یہ سطح سمندر سے 642 میٹر بلند ہے۔ یہی وہ پہاڑ ہے جس کی چوٹی میں غار حرا واقع  ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق بارش کے بعد جبل النور کے سرسبز نظارے دیکھنے کیلئے لوگوں کا سمندر امڈ آیا۔ دوسری جانب سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ مملکت کے کئی علاقے جمعے سے اتوار تک بارش اور گردوغبار کی لپیٹ میں ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے  کہ جمعہ 22 دسمبر 2023 سے بارش کا سلسلہ سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں شروع ہونے کا امکان ہے۔ موسمیات کے قومی مرکز نے بتایا کہ ان شہروں میں جہاں جمعے سے اتوار تک بارش ہونے کے امکانات ہیں ان میں تبوک، مدینہ منورہ، مکہ مکرمہ، حائل، الجوف، حدود شمالیہ، قصیم، ریاض اور الشرقیہ ریجن شامل ہیں۔ سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو الباحہ، عسیر اور جازان میں بھی بارش سے متاثر ہوسکتے ہیں۔

تمام علاقوں میں کہیں ہلکی، کہیں درمیانے اور تیز بارش کا امکان ہے۔ بارش سے قبل کچھ علاقوں میں گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے جس کی رفتار 50 کلو میٹر فی گھنٹے سے زیادہ تک ہوسکتی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ان بارشوں سے متاثر ہونے والے علاقوں میں موسم سرد ہو جائے گا۔         

مکہ مکرمہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں