حج کے دوران منیٰ میں حجاج کے لیے ڈبل سٹوری رہائش گاہوں کی سہولت متعارف کرا دی گئی

یہ رہائش گاہیں حسبِ ضرورت فولڈ اور نصب کی جا سکتی ہیں

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 27 جون 2019 10:57

حج کے دوران منیٰ میں حجاج کے لیے ڈبل سٹوری رہائش گاہوں کی سہولت متعارف کرا دی گئی
مکّہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین- 27جُون 2019ء) اس بار حج کے موقع پر منیٰ میں حاجیوں کے لیے رہائش کے حوالے سے شاندار سہولت متعارف کرائی جا رہی ہے۔ عرب حجاج کے ادارہ معلمین کے سربراہ عباس قطان نے بتایا ہے کہ منیٰ میں ہر سال باورچی خانوں، کھانے پینے کی اشیاء کے گوداموں اور حجاج کے خدام کے لیے قیام گاہیں الاٹ کی جاتی تھیں۔ تاہم اس بار اس منصوبے میں یہ تبدیلی لائی گئی ہے کہ گوداموں اور باورچی خانوں کے لیے فولڈ ایبل ڈبل سٹوری قائم کی جائے گی۔

جن کی بالائی منزل پر حاجیوں کے رہنے کے لیے جگہ فراہم کی جائے گی۔ یہ فولڈ ایبل ڈبل سٹوری رہائش ضرورت کے مطابق نصب اور فو لڈ بھی کی جا سکتی ہے۔ اس فولڈ ایبل رہائش کی اُوپری منزل میں آٹھ حاجی بیک وقت رہائش پذیر ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس وقت معلمین کے 148 ادارے ہیں۔ اگر ہر ایک ادارہ یہ سہولت فراہم کرے تو ہزاروں اضافی حاجیوں کو یہ رہائش حاصل ہو سکے گی۔

واضح رہے کہ کافی عرصے سے معلمین اور دیگر ماہرین مطالبہ کر رہے تھے کہ منیٰ میں نصب خیمے تبدیل کیے جائیں۔ کیونکہ ان خیموں کی تیاری میں استعمال ہونے والا میٹریل زائد المیعاد ہو چکا ہے۔ ان سے جتنا فائدہ اُٹھانا تھا، اُٹھایا جا چکا۔ یہ ایئر کنڈیشن خیمے سخت موسمی حالات کا مزید سامنا نہیں کر سکتے۔ موجودہ خیمے 1417ہجری کے حج کے دوران ہونے والی آتش زدگی کے بعد نصیب کیے گئے تھے۔ ان کی عمر کی حد 15 برس تھی۔ جو کہ کئی برس پہلے مکمل ہو چکی ہے۔ قطان نے مزید بتایا کہ اس ڈبل سٹوری رہائش میں مزید گنجائش پیدا کرنے کی لیے ایئر کنڈیشن سسٹم میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

مکہ مکرمہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں