حرم شریف میں رمضان المبارک اور فرزندان توحید کے استقبال کی تیاریاں زوروں پر

حرم مکی کے شمالی حصے کو توسیع کے بعد رمضان المبارک میں زائرین کے لیے کھولا جائے گا ، اس کے ساتھ ہی حرم پاک کی گنجائش میں غیر معمولی اضافہ ہوگا

Sajid Ali ساجد علی جمعہ 25 فروری 2022 16:39

حرم شریف میں رمضان المبارک اور فرزندان توحید کے استقبال کی تیاریاں زوروں پر
مکہ مکرمہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 25 فروری 2022ء ) حرم مکی میں رمضان المبارک کے استقبال کی تیاریاں زوروں پر پہنچ گئیں ، حرم مکی کے شمالی حصے کو توسیع کے بعد رمضان المبارک میں زائرین کے لیے کھولا جائے گا ، اس کے ساتھ ہی حرم مکی کی گنجائش میں غیر معمولی اضافہ ہوجائے گا ۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ادارہ امور حرمین کی طرف سے حرم مکی کے توسیعی حصے کا جائزہ لیا گیا ، اس دوران توسیعی منصوبے کی کمیٹی نے رمضان المبارک کے حوالے سے مختلف منصوبوں کا دورہ کیا ، جس کا مقصد حرم شریف میں رمضان المبارک کے دوران آنے والے زائرین کو ہرممکن سہولت کی فراہمی یقینی بنانا ہے کیوں کہ ماہ مقدس میں ناصرف مملکت بلکہ بیرون ملک سے بھی عمرہ زائرین کی بڑی تعداد مکہ مکرمہ آتی ہے اور ان زائرین کی سہولت کے لیے تمام تر انتظامات کی ذمہ داری ادارہ امور حرمین کے پاس ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

 
 
اس ضمن میں ترقیاتی منصوبے کے ڈائریکٹر محمد الوقدانی کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان المبارک میں صحن مطاف میں عمرہ کرنے والوں کی سہولت کے لیے منصوبہ بندی مکمل کرلی گئی ہے ، حرم مکی کی توسیع کے بعد گنجائش میں اضافہ ہوگا جس سے زائرین کے لیے آسانی میسر آئے گی ، حرم مکی کے دیگر مقامات میں شمالی حصے کی توسیع بھی شامل ہے جس کو رمضان المبارک میں زائری کے لیے کھولا جائے گا ، اس کے ساتھ ہی حرم مکی کی گنجائش میں غیر معمولی اضافہ ہوگا ۔

علاوہ ازیں توکلنا ایپ میں مملکت کی طرف سے عمرہ و حج کے شعبے کے تحت فراہم کی جانے والی خدمات کو مزید بہتربناتے ہوئے ’مناسک گیٹ‘ کے نام سے ایک نئی سروس مہیا کی گئی ہے جہاں توکلنا ایپ پرفراہم کی جانے والی خدمات میں مزید آسانی پیدا کرنے کے لیے حج اورعمرہ کے شعبے کی طرف سے فراہم کی جانے والے تمام خدمات ایک ہی جگہ پر دستیاب کیا گیا ہے ، ’مناسک گیٹ‘ کے ذریعے عمرہ پرمٹ کا اجراء ، مسجد الحرام میں نماز کی ادائیگی ، طواف ، مسجد نبوی میں روضہ کی زیارت کے لیے پرمٹ کا حصول ممکن بنایا گیا ہے ، اس کے علاوہ ’مناسک گیٹ‘ میں پرمٹ جاری ہونے سے پہلے حرمین میں رش کا جائزہ لینے کی سہولت بھی دی گئی ہے ۔

مکہ مکرمہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں