3 سال بعد مسجد الحرام اور مسجد نبوی ؐ کی رونقیں بحال، نمازعید کے روح پرور مناظر

پیر 2 مئی 2022 14:25

3 سال بعد مسجد الحرام اور مسجد نبوی ؐ کی رونقیں بحال، نمازعید کے روح پرور مناظر
مکہ مکرمہ /مدینہ منورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2022ء) تین سال بعد مسجد الحرام اور مسجد نبوی ؐ کی رونقیں بحال ہوگئیں، نمازعید کے روح پرور مناظر دیکھنے کو ملے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کورنا کے باعث3 سال بعد مسجد الحرام اور مسجد نبوی ؐ کی رونقیں بحال ہوگئیں ، مسجدالحرام اورمسجد نبوی ؐمیں نمازعید کے عظیم الشان اجتماعات ہوئے ، جہاں لاکھوں افراد نے نماز عید الفطر ادا کی۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سمیت سعودی قیادت اور شاہی خاندان کے افراد نے بھی مسجدالحرام میں نماز عید ادا کی، اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

مکہ مکرمہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں