مدینہ ایئرپورٹ پر معذورعازمین کیلئے گالف گاڑیوں کا انتظام

گزشتہ برس کے مقابلے میں امسال مدینہ منورہ ہوائی اڈے پراترنے والی حج پروازوں کی تعداد 20فیصد زیادہ ہوگی،3200سے زیادہ حج پروازیں مدینہ ایئرپورٹ آئیں گی، ڈائریکٹر جنرل مدینہ منورہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ ماجد ابو داد

بدھ 23 اگست 2017 14:30

مدینہ منورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اگست2017ء) مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل ماجد ابو داد نے کہا ہے کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں امسال مدینہ منورہ ہوائی اڈے پراترنے والی حج پروازوں کی تعداد 20فیصد زیادہ ہوگی۔ 3200سے زیادہ حج پروازیں مدینہ ایئرپورٹ آئیں گی۔ سعودی میڈیا کے مطابق ماجد ابو داد کا کہنا ہے کہ ضیوف الرحمن کی سہولت کیلئے مشترکہ آپریشن روم قائم ہے۔

24گھنٹے کھلا رہتا ہے۔

(جاری ہے)

تمام متعلقہ اداروں کے نمائندوں پر مشتمل ہے۔طیبہ کمپنی کے نائب ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر احمد شرقاوی نے بتایا کہ ہماری کمپنی ایئرپورٹ انتظامات کا ٹھیکہ لئے ہوئے ہے۔ اس نے بڑے ہال کے سامنے بسوں کی پارکنگ کا بندوبست کیا ہے۔ امیگریشن کی کارروائی تیزی کیساتھ نمٹائی جارہی ہے۔ کم وقت میں زیادہ کام انجام دینے کیلئے 28کانٹر کھولے گئے ہیں۔ بوڑھے اور معذور عازمین کی سہولت کیلئے گالف گاڑیوں کا بندوبست کیا گیا ہے۔پلازہ گیسٹ ہاس بنایا گیا ہے جہاں آرام و راحت کے جملہ وسائل موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :

مدینہ منورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں