ایک ہفتے میں 58 لاکھ افراد کی مسجد نبوی ﷺ کی زیارت
گزشتہ ایک ہفتے میں 5 لاکھ 50 ہزار 911 افراد نے راضہ اطہر پر سلام عقیدت پیش کیا
ساجد علی
جمعرات 18 جنوری 2024
16:56

(جاری ہے)
بتایا جارہا ہے کہ سعودی عرب نے مسجد نبوی ﷺ آنے والے زائرین کے لیے 5 ضوابط کی پابندی لازمی قرار دی ہے، اس ضمن میں وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ مسجد نبوی ﷺ میں سامان کی حفاظت کے لیے پانچ ضوابط کی پابندی کی جائے گی، زائرین اپنا سامان مسجد نبوی ﷺ کے اندر لے جانے سے گریز کریں اور ہر قسم کا سامان باہر ’امانت گھر‘ میں جمع کرایا جائے۔
ایک بیان میں وزارت حج و عمرہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بڑے سائز کے بیگ مسجد نبوی ﷺ کے اندر لے جانے کی بالکل بھی اجازت نہیں ہے، ایسا سامان مسجد نبوی ﷺ کے صحنوں میں بھی نہیں لایا جاسکتا ہے اور نہ ہی امانت گھر میں رکھوانے کی اجازت ہے، زائرین کی سہولت کے لیے بیرونی صحنوں میں بنائے گئے ’امانت گھر‘ میں چھوٹے سائز کے بیگ ہی جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ مسجد نبویﷺ کے امور کے لیے جنرل پریذیڈنسی کی ایجنسی 600 مشینوں اور آلات کے ذریعے صفائی کے کام کی کارکردگی بہتر بنا رہی ہے، یہ مشینیں انسانی نظم و نسق یا مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کے ذریعے خودکار طریقے سے چل رہی ہیں، جن کے ذریعے مسجد نبوی ﷺ میں صفائی اور ماحول کو جراثیم سے پاک کرنے کے آپریشن کیے جاتے ہیں، اس مقصد کے لیے یہ مشینیں دن رات چوبیس گھنٹے کام کرتی ہیں تاکہ ماحول دوست مواد استعمال کرکے نمازیوں کو محفوظ اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔ اسی طرح مسجد نبویﷺ جانے کے لیے استعمال ہونے والے راستوں پر فضا میں خوشبوئیں بکھیرنے کیلئے سمارٹ ڈیوائسز کا استعمال شروع کیا گیا ہے اور مسجد نبوی ﷺ کی طرف جانے والے حجاج کرام کی سڑکوں پر خوشبو کے اسپرے کرنے والے آلات نصب کر دیے گئے ہیں، اس مقصد کے لیے حکام نے ایسے سمارٹ آلات متعارف کرائے ہیں جو اسلام کے دوسرے مقدس ترین مقام مسجد نبوی ﷺ کی طرف جانے والے زائرین کے زیر استعمال سڑکوں پر ہوا میں خوشبو چھڑکیں گے، مدینہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے نصب کیے گئے آلات کو مسجد کے شمالی جانب اسٹورز کے قریب بیٹھنے کی جگہ پر بھی نصب کیا گیا ہے۔ متعلقہ ادارے نے کہا ہے کہ یہ اقدام مدینہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے مسجد نبوی ﷺ میں جانے والے نمازیوں اور زائرین کی خدمت کے لیے کیے گئے اقدامات اور انسان دوست شہروں کے منصوبوں کا ایک حصہ ہے جو مقدس مقام کے ارد گرد کے مناظر کو فروغ دینے کی کوششوں کے حصے کے طور پر سامنے آیا ہے، مرکزی علاقے میں لاگو کیے گئے منصوبے درجہ حرارت کو کم کرنے والے مواد اور طریقوں کے استعمال پر مبنی ہیں جیسے کہ سڑکوں کے کنارے درخت لگانا، بیٹھنے کی جگہیں مختص کرنا، فٹ پاتھوں اور پیدل چلنے والے علاقوں کو نان ہیٹنگ ماربل کے ساتھ کوٹنگ کرکے درجہ حرارت کو کم رکھنے کے لیے غیر مجاز گاڑیوں کو داخلے سے روکنا شامل ہے۔ اسی سلسلے میں ہوٹلوں سے براہ راست مسجد نبوی ﷺ تک پیدل چلنے والوں کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لیے راستے فراہم کیے گئے ہیں، مزید برآں دن کی روشنی میں مسجد کے شمالی، جنوبی اور مغربی صحنوں میں 245 سے زائد چھتریاں پھیلی ہوئی ہیں، جن میں اسپرے پنکھے لگے ہوئے ہیں تاکہ درجہ حرارت کو ٹھنڈا کیا جا سکے، نمازیوں کو صحت مند اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے اور انہیں دھوپ سے بچایا جا سکے۔مدینہ منورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں

مسجد نبویﷺ میں خاتون اور سکیورٹی گارڈ کی ہاتھا پائی

مدینہ منورہ میں زائرین کی آسانی کیلئے شٹل بس سروس متعارف

رمضان المبارک میں مسجدِ نبوی ﷺ میں افطار کیلئے نئے قوانین متعارف

روضہ رسول ﷺ پر حاضری مزید آسان

روضہ رسول ﷺ پر حاضری کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری

مسجد نبوی ﷺ کے اردگرد سمارٹ روبوٹ سروس شروع

مدینہ منورہ سمیت متعدد سعودی شہروں میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال

زائرین کو 40 برس سے مفت چائے پلانے والے بزرگ کا انتقال

رمضان المبارک کی 27 ویں شب پر مسجد الحرام میں انسانوں کا سمندر امڈ آیا، تا حد نگاہ نمازی ہی نمازی نظر آئے

بابر اعظم کا نبی کریم ﷺ سے اظہار عقیدت ، مداحوں کے دل جیت لیے

رمضان کا پہلا ہفتہ؛ 50 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبوی ﷺ آمد

شعبان میں روضہ رسول ﷺ کی زیارت کرنے والوں کا بے پناہ رش
تازہ ترین انٹرنیشنل خبریں
-
دبئی کی بلند و بالا رہائشی عمارت میں آتشزدگی
-
’حالات معمول پر آنے تک ایرانی زائرین ہمارے مہمان ہیں‘
-
ایران کا میزائل حملہ، اسرائیلی وزارت دفاع کی عمارت نشانہ بن گئی
-
سعودی عرب نے عمرہ ویزے دوبارہ شروع کردیئے
-
کویت میں غیر ملکی کارکنوں کیلئے نیا قانون متعارف
-
دبئی میں دنیا کے بلند ترین میٹرو سٹیشن کی تعمیر شروع
-
ابوظہبی ایجوکیشن اتھارٹی کا نئی پالیسی کا اعلان
-
مکہ مکرمہ میں میزائل دفاعی نظام نصب کر دیا گیا
-
امارات میں عیدالاضحیٰ پر قربانی سے متعلق وارننگ جاری
-
شارجہ اور دبئی میں عید الاضحیٰ پر فری پارکنگ کا اعلان
-
مناسکِ حج کی ادائیگی کے دوران گرمی سے بچاؤ کیلئے ایڈوائزری جاری
-
لاکھوں فرزندانِ توحید کا منیٰ کی خیمہ بستی میں قیام، روح پرور مناظر