مدینہ منورہ ، روضہ مبارک رسولﷺ میں نئے قالین بچھا دیئے گئے

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 27 اکتوبر 2017 14:10

مدینہ منورہ ، روضہ مبارک رسولﷺ میں نئے قالین بچھا دیئے گئے
دینہ منورہ۔۔۔ مسجد نبوی شریف کی انتظامیہ نے روضہ مبارکہ میں نئے قالین بچھوا دیئے۔ مسجد نبوی شریف کے دیگر حصوں میں بھی قالین تبدیل کر دئیے گئے۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کے عہدیدار بندر الحسینی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ روضہ مبارکہ میں بچھائے جانے والے قالین کا رنگ دیگر حصوں میں بچھائے جانے والے قالینوں سے منفرد رکھا جاتا ہے۔ قالین کی تبدیلی نئے عمرہ موسم کے پیش نظر کی گئی ہے۔ 50نئے قالین بچھائے گئے ہیں۔

مدینہ منورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں