مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے ہوٹلوں کے کرایوں میں نمایاں کمی

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 4 دسمبر 2017 16:12

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے ہوٹلوں کے کرایوں میں نمایاں کمی
مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 دسمبر 2017ء) ذرائع کے مطابق مکہ مکرمہ کے ہوٹلوں کے کرایوں میں نمایاں کمی کر دی گئی ہے۔ مکہ مکرمہ کے ہوٹلوں کے کرایوں میں 31.2 فیصد اور مدینہ منورہ کے ہوٹلوں کے کرایوں میں 23.3 فیصد کمی ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

اعدادوشمار کے مطابق جدہ ، ریاض، دبئی ، کویت ، بیروت اور قاہرہ کے ہوٹلوں کے کرایوں میں بھی اسی طرح کی کمی دیکھی گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سال کے اس حصے میں موسم کی وجہ سے خلیجی ممالک میں سیاحت میں کمی دیکھنے میں آتی ہے اور سیاحت موسم کی شدت کی وجہ سے متاثر ہوتی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ جیسے شہروں کے ہوٹلوں کے کرایوں میں بھی کمی دیکھی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

مدینہ منورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں