مدینہ منورہ ، سمندر میں گرنے والے7سالہ بچے کو بچالیا گیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 5 مارچ 2018 17:45

مدینہ منورہ ، سمندر میں گرنے والے7سالہ بچے کو بچالیا گیا
مدینہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مارچ2018ء) مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب کے شہر مدینہ نورہ میں ینبع کے سمندر میں ڈوبنے والے ہندوستانی بچے کو بچالیا گیا۔

(جاری ہے)

مدینہ منورہ کوسٹ گارڈ کے ترجمان نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہندوستانی بچے کی عمر7سال ہے اور وہ ینبع سمندر میں تیرنے کے لئے مختص علاقہ میں نہارہا تھا۔ عین وقت پر امدادی ٹیموں نے اسے ڈوبنے سے بچالیا۔ انہوں نے ساحل سمندر پر سیر کے لئے آنے والے والدین پر زور دیا کہ بچوں کو کسی بھی حال میں تنہا نہ چھوڑا جائے۔ ساحل پر سیر کرتے وقت یا سمندر میں نہاتے وقت بڑوں کا ساتھ رہنا ضروری ہے۔

مدینہ منورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں