مدینہ منورہ ٹائراسکریچنگ کرنےپر نوجوان گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 5 مارچ 2018 17:58

مدینہ منورہ ٹائراسکریچنگ کرنےپر نوجوان گرفتار
مدینہ منورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مارچ2018ء) ذرائع کے مطابق سعودی ٹریفک پولیس نے کار اسکریچنگ کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے ۔ ملزم اسکریچنگ کی وڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا کرتا تھا ۔

(جاری ہے)

سبق نیوز کے مطابق پولیس کو موصول ہونے والی متعدد ویڈیو جس میں ایک نوجوان مدینہ منورہ کی شاہراہوں پر انتہائی خطرناک انداز میں گاڑی چلاتا اور اسکریچنگ کرتا ہوا دکھایا گیا تھا ۔اسکریچنگ پر پابندی کے قانون کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کےلئے ٹیم مقرر کی جنہو ںنے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جانے والی وڈیوسے اس کا سراغ لگا کر گرفتار کر لیا ۔

مدینہ منورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں