ایک ہفتے میں 47 لاکھ عاشقانِ رسول ﷺ کی روضہ مبارک پر حاضری

گذشتہ 7 دنوں میں پانچوں نمازوں کے دوران 56 لاکھ 40 ہزار 231 زائرین نے مسجد نبوی ﷺ میں نمازیں ادا کیں

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 28 ستمبر 2023 15:54

ایک ہفتے میں 47 لاکھ عاشقانِ رسول ﷺ کی روضہ مبارک پر حاضری
مدینہ منورہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 28 ستمبر 2023ء ) مدینہ منورہ میں صرف ایک ہفتے کے دوران 56 لاکھ سے زائد مسلمانوں نے مسجد نبویﷺ میں عبادت کا شرف حاصل کیا۔ تفصیلات کے مطابق حرمین شریفین کے انتظامی امور کے نگران ادارے صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی جانب سے مسجد نبوی ﷺ اور مسجد الحرام میں نمازیوں اور زائرین کو فول پروف خدمات اور سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، صدارت عامہ کی طرف سے گذشتہ ایک ہفتے کے دوران مسجد نبوی ﷺ میں 56 لاکھ سے زائد زائرین اور نمازیوں کو خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا، ان سہولیات میں روضہ رسول ﷺ پر زئراین کی حاضری کو منظم کرنے کی سہولت بھی شامل ہے، جن کی بدولت ایک ہفتے کے دوران 47 لاکھ 3 ہزار 821 زائرین نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صاحبین کے مزارات پر حاضری اور دردو و سلام پیش کرنے کی سہولت پیش کی گئی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا گیا ہے کہ گذشتہ 7 دنوں میں پانچوں نمازوں کے دوران 56 لاکھ 40 ہزار 231 نمازیوں نے مسجد نبوی ﷺ میں نمازیں ادا کیں، 34 ہزار 048 زائرین نے روضہ رسول ﷺ میں نوافل ادا کیے جب کہ 1 لاکھ 10 ہزار 436 زائرین کو روضہ رسول ﷺ پر حاضری کے دوران فوری ترجمہ کی سہولت فراہم کی گئی، 14 ہزار 096 عمر رسیدہ اور معذور افراد کو وہیل چیئرز کی سہولت دی گئی، اس کے علاوہ 4 ہزار 844 زائرین کو مواصلاتی چینلز کے ذریعے راہ نمائی فراہم کی گئی، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مسجد نبوی ﷺکی نمائش کو 3 ہزار 383 زائرین نے دیکھا جب کہ مسجد نبوی ﷺ کی لائبریری سے 10 ہزار 747 زائرین مستفید ہوئے۔ 

متعلقہ عنوان :

مدینہ منورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں