- Home
- International
- News
- پاک ترک دوستی زندہ باد! ترکی نے پاکستان کیلئے جدید جنگی ہتھیار کی تیاری شروع کر دی
پاک ترک دوستی زندہ باد! ترکی نے پاکستان کیلئے جدید جنگی ہتھیار کی تیاری شروع کر دی
پاکستان کی دفاعی ضروریات پوری کریں گے، ترک صدر رجب طیب اردگان کا استنبول میں منعقدہ تقریب میں اعلان
محمد علی ہفتہ 23 جنوری 2021 23:48
(جاری ہے)
اس سلسلے میں ترکی کے شہر استنبول کے ڈارک یارڈ ہیڈکوارٹر میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس تقریب کے دوران ترکی کے صدر رجب طیب اردگان اور ترکی میں تعینات پاکستان کے سفیر سائرس سجاد قاضی نے بھی شرکت کی۔ اس تقریب دوران پاکستان کے لیے بنائے جانے والے جنگی بحری جہاز کی تیاری کا افتتاح کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ پاکستان سمیت اپنے اتحادیوں کی دفاعی ضروریات کو ہر ممکن طریقے سے پورا کریں گے۔ برادر ملک پاکستان اور ترکی کے تعلقات ہر سطح پر انتہائی مضبوط ہیں۔ طیب اردگان نے کہا کہ ترکی اور پاکستان دونوں ایک مشکل ترین جغرافیائی حدود میں واقع ممالک ہیں اور دونوں ملکوں کو ایک طرح کے چیلنجز کا سامنا ہے۔ دفاعی شعبے میں خود مختار اور ٹیکنالوجی کے اعتبار سے خود کفیل نہ ہونے ہونے والی اقوام اپنے مستقبل کی جانب اعتماد کے ساتھ نہیں دیکھ سکتیں۔ اسی لیے ترکی اپنے دوستوں کے حقوق کا تحفظ کرسکنے کیلئے اپنی طاقت کو بلند ترین سطح پر برقرار رکھنے پر مجبور ہے۔ ترک صدر نے کہا کہ ہم بری اور سمندی فوجی ساز و سامان میں خود کفیل بننے کے ساتھ ساتھ اپنے دوست اور اتحادی ممالک کی ضروریات کو بھی پورا کرنے کے قابل ہو چکے ہیں۔ ترکی ان 10 ممالک میں شامل ہے جو جنگ بحری جہازوں کی ڈیزائننگ ، ان کی پیداوار اور برآمد کرنے کے قابل ہیں۔ یہاں یہ واضح رہے کہ پاکستان اور ترکی کے دفاعی تعلقات حالیہ کچھ عرصے کے دوران مزید فروغ پائے ہیں۔ پاکستان ترکی سے ناصرف جدید جنگی بحری جہاز حاصل کر رہا ہے، بلکہ ترکی کی جانب سے تیار کیے جانے والے جدید جنگی ڈرونز کی خریداری پر بھی سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
استنبول میں شائع ہونے والی مزید خبریں
مشہور ترک شیف "براک" نے اپنے ہی والد کیخلاف فراڈ کا مقدمہ درج کروا دیا
88 برس کا انتظار ختم ہوا، ترکی کی قدیم آیا صوفیہ مسجد میں نماز تراویح کا اہتمام
یورپ کے سب سے مصروف استنبول ائیرپورٹ کو پہلی مرتبہ مکمل طور پر بند کر دیا گیا
ترکی نے امریکی سفارت کار کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا
پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، اہم ترین ملک نے عائد پابندی ختم کر دی
آیا صوفیہ کو مسجد میں تبدیل کرنے کے بعد ترک صدر کا ترکی کے مسلمانوں کیلئے ایک اور بڑا تحفہ
86 سال بعد ترکی کی آیا صوفیہ میں نماز تراویح کی ادائیگی
پاک ترک دوستی زندہ باد! ترکی نے پاکستان کیلئے جدید جنگی ہتھیار کی تیاری شروع کر دی
معروف یوٹیوبر جے جورج ولیم نے اسلام قبول کرلیا
خلافت عثمانیہ کے آخری خلیفہ کی پوتی بھی نماز ادائیگی کیلئے آیا صوفیہ پہنچیں
استنبول ائیرپورٹ پر ترکش ائیرلائن کا طیارہ حادثے کا شکار ہو کر 3 ٹکڑوں میں تقسیم ہو گیا
تُرکی: گاہک کو تھُوک دار پیزا کھلانے پر ڈلیوی بوائے کو 18 سال قید کی سفارش
تازہ ترین انٹرنیشنل خبریں
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
بغیر اجازت غیرملکیوں کی حرم مکی میں داخلے پر پابندی عائد
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
مدینہ منورہ سمیت متعدد سعودی شہروں میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال
-
ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
دبئی ، کراٹے کامبیٹ 45 مقابلے سے پہلے پاکستانی کپتان نے بھارتی حریف کو تھپڑ مار دیا
-
زائرین کو 40 برس سے مفت چائے پلانے والے بزرگ کا انتقال
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی
-
متحدہ عرب امارات طوفانی بارشوں کی زد میں، دبئی ائیرپورٹ پر درجنوں پروازیں منسوخ