شادی کیلئے منگیتر سے لاکھوں درہم لینے والی پہلے سے شادی شدہ نکلی

العین کی عدالت نےعرب خاتون کو 3 لاکھ 50 ہزار درہم اور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 22 ستمبر 2022 12:57

شادی کیلئے منگیتر سے لاکھوں درہم لینے والی پہلے سے شادی شدہ نکلی
العین ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 21 ستمبر 2022ء ) متحدہ عرب امارات کی ریاست العین میں ایک آدمی نے اپنی منگیتر جس خاتون کو شادی کی تقریب کے لیے درہم 3 لاکھ 50 ہزار دیے وہ پہلے سے شادی شدہ نکلی۔ اماراتی میڈیا کے مطابق ایک شخص نے خاتون کے خلاف مقدمہ دائر کیا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ عورت اس کی منگنی کے بعد شادی کے اخراجات کیلئے اس کے اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی رقم واپس کرے وہ عورت سے مزید 20 ہزار درہم کی درخواست بھی کرتا ہے جو اسے نقصان برداشت کرنا پڑا۔

اس شخص نے وضاحت کی کہ وہ اس خاتون سے سوشل میڈیا پر ملا تھا اور ایک سال تک ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کرنے کے بعد اس نے اس سے شادی کرنے کو کہا، خاتون نے اس کا پروپوزل قبول کرلیا اور پھر اسے شادی کی تیاری کے لیے رقم دینے کو کہا، جس پر اس شخص نے 3 لاکھ 50 ہزار درہم خاتون کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کر دیے۔

(جاری ہے)

اس نے کہا کہ جب اس کی منگیتر نے ان کی شادی کی تقریب کی تاریخ طے کرنے میں تاخیر کی تو اس شخص کو اس خاتون پر شک ہوا اور جب اس نے کچھ چھان بین کی تو آخر کار پتہ چلا کہ اس عورت کی اصل میں پہلے سے ہی کسی اور مرد سے شادی ہوگئی ہوئی ہے اور اس نے اس سے یہ کہہ کر جھوٹ بولا تھا کہ وہ سنگل ہے۔

اس شخص نے کہا کہ اس نے عورت سے اپنی رقم واپس کرنے کو کہا لیکن اس نے انکار کر دیا، جس پر وہ معاملہ عدالت میں لے جانے پر مجبور ہوا جہاں اس نے اپنے دعوؤں کی تائید کے لیے بینک ٹرانسفر کی دستاویزات اور ان کے درمیان واٹس ایپ چیٹ پیش کی۔ عدالت میں عورت نے مرد کے پیسے لینے سے انکار کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ تحفہ تھا لیکن اس شخص کی طرف سے پیش کیے گئے تین گواہوں نے گواہی دی کہ یہ رقم ان کی شادی کی تقریب کی تیاری کے لیے تھی جو کبھی نہیں ہوئی کیوں کہ عورت کی شادی ہوئے پہلے ہی ڈیڑھ سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا تھا۔ تمام فریقین کو سننے کے بعد جج نے خاتون کو حکم دیا کہ وہ مرد کی رقم واپس کرے اور اسے مزید 6 ہزار درہم ہرجانہ بھی ادا کرے۔

العین میں شائع ہونے والی مزید خبریں