متحدہ عرب امارات میںمنی بس پر پابندی لگائے جانے کا امکان

اس پابندی کی زد میں مسافروں کے علاوہ سکول کے بچوں کو لے جانے والی منی بسیں بھی آئیں گی

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 11 مئی 2019 14:17

متحدہ عرب امارات میںمنی بس پر پابندی لگائے جانے کا امکان
دُبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین- 11 مئی 2019ء) فیڈرل ٹریفک کونسل کی جانب سے مسافر بردار منی بسوں کی جنوری 2023ءتک بندش پر غور کیا جا رہا ہے، جبکہ سکول کے بچوں کو لے جانے والی منی بسوں پر ستمبر 2021ءتک پابندی عائد کر دی جائے گی۔ یہ تجویز ٹریفک کونسل کی حالیہ میٹنگ کے دوران زیر غور آئی۔ اس میٹنگ کی صدارت فیڈرل ٹریفک کونسل کے سربراہ میجر جنرل محمد سیف الظفین نے کی جو دُبئی پولیس کے آپریشنز افیئرز کے ڈپٹی کمانڈر جنرل بھی ہیں۔

اس میٹنگ کے دوران شرکاءکی جانب سے ایسی وہیکل کنٹرول ڈیوائسز کے استعمال پر بھی غور کیا گیا جو سکول بسوں کو بائی پاس کرنے والی گاڑیوں کی نشاندہی کرتی ہیں۔ جبکہ اس دوران روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے سڑکوں پر وزن سے متعلق قوانین میں ترمیم کے حوالے سے تیار کی گئی ایک پریزنٹیشن بھی زیر بحث آئی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ سال ابو ظہبی پولیس کی جانب سے 15مسافروں والی گاڑیوں اور پک اپ گاڑیوں کو لائسنس سے اجراءسے متعلق نئے قوانین کا اعلان کیا گیا تھا۔

ابو ظہبی ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے وضع کردہ ان نئے قوانین کے نفاذ کا مقصد مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنانا اور ٹرانسپورٹیشن کی سہولتوں میں اضافہ کرنا تھا۔ ٹریفک کونسل کے اس اجلاس میں امارات کی سڑکوں پر ٹریفک ضابطوں کی خلاف ورزی، حادثات اور اموات پر بھی بات چیت کی گئی۔ کونسل کی جانب سے بتایا گیا کہ گزشتہ سال ٹریفک حادثات کی صورت میں ہونے والی اموات کی شرح میں 32 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں