دْبئی میں مقیم بھارتی نوجوان نے بے شرمی کی حد پار کر لی

11 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی خاطر دن دیہاڑے اس کے فلیٹ میں گھْس گیا

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 3 ستمبر 2019 13:55

دْبئی میں مقیم بھارتی نوجوان نے بے شرمی کی حد پار کر لی
دْبئی (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،3 ستمبر، 2019ء) دْبئی میں روزگار کی غرض سے مقیم بھارتی نوجوان کی بے شرمی والی حرکت نے سب کو حیران کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق 23 سالہ بھارتی نوجوان جو بلڈنگ میں صفائی کا کام کرتا تھا ، 11 سال کی بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی خاطر اس کا پیچھا کرتے ہوئے اس کے فلیٹ میں داخل ہو گیا۔ عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران استغاثہ نبے بتایا کہ البرشا کے علاقے میں اپنے والدین کے ساتھ مقیم چھوٹی بچی جب اپنی رہائشی بلڈنگ میں موجود لفٹ پر سوار ہوئی تو اس میں پہلے سے موجود بھارتی کلینر نے اسے اکیلا پا کر بہانے سے بات چیت شروع کی اور پھر اسے اپنا ساتھ چمٹا کر غلط حرکات کرنے لگا۔

جب بچی لفٹ سے باہر آکر اپنے فلیٹ کی طرف چل پڑی تو نوجوان بھی بڑی ڈھٹائی سے اس کے ساتھ چل پڑا۔

(جاری ہے)

یہاں تک کہ جب لڑکی اپنے فلیٹ کا دروازہ کھول کر اندر چلی گئی تو نوجوان بھی کسی چیز کی پرواہ کیے بغیر اندر داخل ہو گیا۔ اسے یہی لگا کہ گھر میں اور کوئی نہیں ہے تو وہ بچی کو فلیٹ کے اندر اْس کے والدین کے کمرے میں ہی لے گیا اور اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کی۔

اسی دوران بچی کی ماں واش رْوم سے باہر آ کر اپنے بیڈ رْوم میں داخل ہوئی تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ صفائی والا نوجوان اس کی معصوم بیٹی کے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش میں تھا۔ اور بچی سہمی ہوئی خود کو بچانے میں مصروف تھی۔ خاتون کو دیکھتے ہی بھارتی کلینر نے کہا کہ وہ بالکنی کا دروازہ ٹھیک کرنے آیا تھا۔ تاہم خاتون نے اس نوجوان سے کہا کہ وہ اس کی شرمناک حرکت پر اْسے پولیس کے حوالے کرنے جا رہی ہے۔

یہ بات سْنتے ہی بھارتی نوجوان نے خاتون کو دھکا دیا اور فلیٹ کا دروازہ کھول کر فرار ہو گیا۔ خاتون نے پولیس کو رپورٹ درج کروائی تو بلڈنگ میں نصب کلوز سرکٹ کیمروں کی مدد سے پتا چل گیا کہ نوجوان بچی کا پیچھا کرتے کرتے اس کے فلیٹ میں داخل ہو گیا تھا۔ 16 ستمبر کو اس مقدمے کی اگلی سماعت میں بھارتی نوجوان کو اس کی شرمناک حرکت پر سزا سْنائے جانے کا قوی امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں