امارات میں کورونا کیسز میں کمی نہ ہو سکی، ڈیڑھ ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں

متاثرین کی گنتی 6 لاکھ 54 ہزار سے زائد ہو گئی، مزید 4 مریض چل بسے

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 15 جولائی 2021 18:14

امارات میں کورونا کیسز میں کمی نہ ہو سکی، ڈیڑھ ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں
دُبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 جولائی2021ء ) متحدہ عرب امارات میں بدھ 14 جولائی کو پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا کے ایک ہزار 529 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔نئے مریض مختلف قومیت سے ہیں، ان سب کی حالت مستحکم ہے اور انہیں ضروری علاج فراہم کیا جارہا ہے۔ متاثرین کی تعداد 6 لاکھ 54 ہزار 813 ہوگئی ہے۔ اُردو نیوز نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ’ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران جدید تشخیصی آلات کی مدد سے کورونا کے مزید 2 لاکھ 86 ہزار 676 ٹیسٹ کیے گئے ہیں‘۔

بیان میں کہا گیا کہ’ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران زیرعلاج مریضوں میں سے مزید 4 مریض چل بسے۔ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر ایک ہزار 880 ہوگئی ہے‘۔وزارت نے بیان میں مزید کہا کہ ’ متاثرہ مریضوں میں سے مزید ایک ہزار 481 مکمل صحتیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

صحتیاب ہونے والووں کی تعداد بڑھ کر 6 لاکھ 32 ہزار 775 ہوگئی ہے‘۔وزارت نے عوام کو احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے کی پابندی جاری رکھنے کی پھر ہدایت کی ہے۔

علاوہ ازیں وزارت صحت کیا۔ اعلان کے مطابق’ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا ویکسین کی مزید 77 ہزار 513 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک ایک کروڑ 61 لاکھ 20 ہزار 4 خوراکیں دی جاچکی ہیں۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات ویکسی نیشن کے معاملے میں دُنیا بھر میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے جو اس کے ہیلتھ سیکٹر کے جدید ترین اور بہترین ہونے کا ثبوت ہے۔ مشہور امریکی میگزین بلومبرگ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپنی آبادی کو زیادہ سے زیادہ ویکسین خوراکیں لگانے والے ممالک کے حوالے سے جو تازہ ترین اعداد و شمار سامنے آئے ہیں، ان کے مطابق یو اے ای اس فہرست میں پہلے نمبر پر براجمان ہو گیا ہے۔

اماراتی حکومت نے مملکت میں اب تک 1 کروڑ 60 لاکھ سے زائد ویکسین خوراکیں لگا دی ہیں۔ امارات میں جاری ویکسی نیشن پروگرام کے تحت اب تک مملکت کی 76.1 فیصد آبادی کوویکسین کی دونوں خوراکیں لگا دی گئی ہیں۔ یہ کارنامہ ابھی تک کسی اور ملک نے انجام نہیں دیا ہے۔ اماراتی وزارت صحت کے مطابق امارات کی اعلیٰ قیادت کے کورونا سے بچاؤ کے فعال ویژن کی بدولت ہی یہ شاندار کامیابی نصیب ہوئی ہے اور کورونا سے درپیش چیلنجز سے نمٹنے کا موقع ملا ہے۔

واضح رہے کہ اب امارات میں امریکی دوا ساز فرم ماڈرنا کی تیار کردہ ویکسین بھی امارات میں مقیم افراد کو لگائی جائے گی۔ یہ پانچویں ویکسین ہو گی جس کے امارات میں ہنگامی استعمال کی منظوری دی گئی ہے۔ اس سے قبل امارات میں فائزر، سائنو فارم، ایسٹرا زینکا اور سپوتنک کی ویکسینز استعمال کی جا رہی ہیں۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں