شیخ حمدان کی عین دبئی کی چوٹی پر کافی پینے کی ویڈیو وائرل

ڈرون کیمرہ کی مدد سے کی گئی فلم بندی میں عین دبئی اور سمندر کا مکمل منظر دکھائی دیتا ہے، اس دوران دبئی کے ولی عہد کو عین دبئی کے سب سے اونچے مقام پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے

Sajid Ali ساجد علی جمعہ 22 اکتوبر 2021 11:02

شیخ حمدان کی عین دبئی کی چوٹی پر کافی پینے کی ویڈیو وائرل
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - 22 اکتوبر 2021ء ) دبئی کے ولی عہد شہزادہ شیخ حمدان بن راشد آل مکتوم کی عین دبئی کی چوٹی پر کافی پینے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرم شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شیخ حمدان عین دبئی کی چوٹی پر بیٹھے کافی پی رہے ہیں ، ویڈیو میں جیسے ہی ڈرون کیمرہ کی مدد سے اسٹنٹ کی فلم بندی کی گئی تو اس میں عین دبئی اور سمندر کا مکمل منظر دکھائی دیتا ہے جب کہ اس دوران شیخ حمدان کو عین دبئی کے سب سے اونچے مقام پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے اس کے علاوہ ویڈیو میں جے بی آر اسکائی لائن ، دبئی پام اور بلیو واٹرز جزیرہ کی بھی عکس بندی کی گئی ہے۔

 

 
خیال رہے کہ عین دبئی جھولے کی اونچائی 250 میٹر ہے , یہ جھولا اپنے سواروں کو شہر اور اس کے ساحل کا 360 ڈگری منظر پیش کرتاہے ، اس پہیے نما جھولے میں بیٹھنے کے لیے 48 کیبن بنائے گئے ہیں جنہیں کیپسول کا نام دیا گیا ہے , عین دبئی ایک ساتھ 1750سے زیادہ افراد کو جھولا جھلا سکتا ہے، 30 مربع میٹر کے ہر کیپسول میں ایک درجن تک مہمانوں کی گنجائش ہے۔

(جاری ہے)

دنیا کے سب سے بڑے اور لمبے جھولے’ عین دبئی’ کا افتتاح رواں ہفتے کردیا جائے گا ، افتتاحی تقریب کے دوران پلازہ میں داخلہ مفت ہے تاہم یہاں پہنچنے والوں کو عین وہیل پر سواری کا لطف حاصل کرنے کے لیے عین دبئی کی ویب سائٹ سے ٹکٹ خریدنا ہو گا ، افتتاح کے موقع پر منتظمین نے کئی مفت سرگرمیوں کے شیڈول کا بھی انتظام کیا ہے ، یہ سرگرمیاں پلازہ کے بیرونی حصوں میں ترتیب دی گئی ہیں ، 22 اور 23 اکتوبر کو تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوگا جس میں 12 فوڈ سٹیشن دن 2 بجے سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے ، عین دبئی کا سرکاری جشن جمعرات کی شب ساڑھے 8 بجے افتتاحی روشنیوں اور ڈرون شو کے ساتھ شروع ہوگا ، جمعہ کو لائٹ شوز وہیل پر شام ساڑھے 6 ، ساڑھے 7، ساڑھے ا8 اور ساڑھے 9 بجے پیش کیے جائیں گے۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں