دبئی پولیس نے شہریوں کو ایک بار پھر ’میجک پین‘ فراڈ سے متعلق خبردار کردیا

میجک پین کا استعمال کر کے لوگوں کو لوٹنے کے واقعات ایک بار پھر سامنے آئے ہیں ، شہری ایسے چیکوں پر دستخط نہ کریں ، جن کی تفصیل انہوں نے خود نہ لکھی ہو بلکہ پہلے سے کسی اور نے درج کی ہوئی ہوں

Sajid Ali ساجد علی پیر 22 نومبر 2021 17:37

دبئی پولیس نے شہریوں کو ایک بار پھر ’میجک پین‘ فراڈ سے متعلق خبردار کردیا
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 22 نومبر 2021ء ) دبئی پولیس نے شہریوں کو ایک بار پھر ’میجک پین‘ فراڈ سے متعلق خبردار کردیا ۔ خلیج اردو کے مطابق دبئی پولیس نے عوام کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ایسے چیکوں پر دستخط کرنے سے گریز کریں ، جن پر رقم سمیت دیگر تمام تفصیلات انہوں نے خود نہیں بلکہ پہلے سے کسی اور نے درج کی ہوئی ہوں کیوں کہ میجک پین کا استعمال کر کے لوگوں کو لوٹنے کے واقعات ایک بار پھر سامنے آئے ہیں اور دبئی میں اب تک ایسے 20 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں میجک پین کے استعمال کے ذریعے لوگوں کو ان کی رقوم سے محروم کردیا گیا ۔

بتای ہے کہ اس میجک پین میں مٹنے والی سیاہی کا استعمال کیا جاتا ہے کیوں کہ اس میں ایک سیاہی استعمال ہوتی ہے جو 20 منٹ سے 2 گھنٹے کے اندر مٹ جاتی ہے ، جس کی مدد سے دستخط کے بعد رقم اور دیگر تفصیلات تبدیل کی جا سکتی ہیں ، اسی وجہ سے میجک پین کا استعمال غیر قانونی ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں متحدہ عرب امارات کے بنکوں نے خبردار کیا ہے کہ وہ ”میجک پین “ کے دھوکے سے بچیں ، ایک بنک کے نمائندے نے کہا کہ ہماری کوشش ہو تی ہے کہ ہم اپنے گاہکوں کو ہر ممکن مدد کریں ، جس طرح آجکل میجک پین کے ذریعے دھوکا دہی ہو رہی ہے ، ہم اپنے تمام کسٹمرز کو اس سے بیچنے کی ہدایات دیتے رہتے ہیں ، دھوکے بازوں کی طرف سے میجک پین کے استعما ل کے بارے میں نمائندے نے بتایا کہ دھوکا باز کسی بھی بنک کا نمائندہ بن کر آپ کے پاس آیا ہے اورقرض کے بدلے میں بنک کو اپنے اکاؤنٹ میں کم سے کم رقم کا چیک دینے کا کہتا ہے ، جب کوئی اس چیک کو پُر کرتا ہے تو باتوں باتوں میں اس کو اپنا پین لکھنے کے لیے دے دیتے ہیں چوں کہ اس پین کی سیاہی کچھ عرصہ ہی رہتی ہے اس لیے وہ اس چیک میں تبدلی کر کے ساری رقم کیش کروا لیتے ہیں۔

نمائندے نے دھوکا بازوں سے بچنے کے طریقہ کار کا بتاتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے اس کی مکمل چھان بیِن کر لیں آیا کہ وہ واقعی کسی بنک کا نمائندہ ہے اس کا آئی ڈی کارڈ متعلقہ بنک کا کارڈ وغیرہ ضرور دیکھ لیں ، کبھی بھی کوئی چیک اس کے دیے گئے پین سے پُر نہ کریں بلکہ اپنا پین استعمال کریں ، کبھی بھی خالی چیک نہ دیجئے بلکہ اس بنک کے نام کا چیک ہی بنائیں اور آخر میں اگر کوئی شبہ ہو کہ شخص دھوکے باز لگتا ہے تو فوراََ مقامی بنک سے فون پر معلو مات لے لیں۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں