6 ماہ بعد بھی دبئی واپس نہ آنے والے رہائشیوں کی بڑی مشکل حل

6 ماہ سے زائد بیرون ملک رہنے پر دوبارہ داخلے کا اجازت نامہ حاصل کرنے کا طریقہ کار بتادیا گیا

Sajid Ali ساجد علی منگل 30 مئی 2023 14:27

6 ماہ بعد بھی دبئی واپس نہ آنے والے رہائشیوں کی بڑی مشکل حل
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 30 مئی 2023ء ) دبئی کے رہائشی غیرملکیوں کے لیے 6 ماہ سے زائد بیرون ملک رہنے پر دوبارہ داخلے کا اجازت نامہ حاصل کرنے کا طریقہ کار بتادیا گیا، دبئی کے علاوہ تمام امارات کے تارکین وطن ICP کی ویب سائٹ پر سروس کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اس سال کے آغاز میں شروع کی گئی سروس کی بدولت متحدہ عرب امارات کے سینکڑوں رہائشی جن کے ویزے چھ ماہ سے زیادہ ملک سے باہر رہنے کے بعد منسوخ ہو گئے تھے وہ امارات واپس جا سکتے ہیں، جنوری میں وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹس سکیورٹی (ICP) نے ایسے رہائشیوں کے لیے دوبارہ داخلے کا اجازت نامہ متعارف کرایا، اس سے قبل رہائشیوں کو ملک واپس آنے کے لیے وزٹ ویزا کے لیے درخواست دینا پڑتی تھی اگر وہ چھ ماہ سے زیادہ متحدہ عرب امارات سے باہر رہتے تھے، دبئی کے علاوہ تمام امارات کے رہائشی ICP کی ویب سائٹ پر سروس کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، تاہم دبئی سے جاری کردہ ویزا رکھنے والوں کے لیے یہ عمل قدرے مختلف ہے۔

(جاری ہے)

خلیج ٹائمز سے گفتگو میں الماس بزنس مین سروس کے جنرل مینیجر عبدالغفور نے بتایا کہ یہ ایک بہت ہی آسان عمل ہے، ہم یہ عمل دبئی کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز کی ویب سائٹ (GDRFA) پر کرتے ہوئے ضروری آپشن کا انتخاب کرسکتے ہیں، جس کے لیے انہیں ایک خط فراہم کرنا ہوگا کہ وہ ملک سے باہر کیوں رہے، درخواست ایک ایجنٹ کے ذریعے ہونی چاہیے کیوں کہ رہائشی ویب سائٹ پر خود اس کے لیے درخواست نہیں دے سکتے، اسپانسر کسی بھی آمر سینٹر میں اجازت نامے کے لیے درخواست دے سکتا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ دیگر تمام امارات کے رہائشی ICP کی ویب سائٹ پر سروس سے فائڈہ اٹھاسکتے ہیں، انہیں 'سمارٹ سروسز' کے تحت '6 ماہ سے زیادہ متحدہ عرب امارات سے باہر رہنے کے لیے پرمٹ جاری کریں' کا انتخاب کرنا ہوگا، انہیں اتنا عرصہ ملک سے باہر رہنے کی وجہ بتانی ہوگی اور اس کے لئے ثبوت پیش کرنے کی ضرورت پڑسکتی ہے، ICP کے مطابق تقاضے یہ ہیں؛
>> درخواست ملک سے باہر سے جمع کرانی ہوگی
>> صارف ملک سے باہر رہنے کے 180 دنوں کے بعد اجازت نامے کے لیے درخواست دے سکتا ہے
>> 180 دنوں سے زیادہ ملک سے باہر رہنے کا جواز پیش کرنے کے لیے ایک درست وجہ فراہم کرنا ضروری ہے
>> درخواست منظور ہونے پر درخواست دہندہ کو 30 دنوں کے اندر ملک میں داخل ہونا ضروری ہے
>> درخواست منظوری کے بعد ملک سے باہر 30 دن سے زیادہ رہنے پر 100 درہم فی دن جرمانہ وصول کیا جائے گا

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں