دبئی ، ملازمہ نے اپنے ہی بچے کو قتل کرنے کے جرم کا اعتراف کر لیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 14 دسمبر 2017 14:37

دبئی ، ملازمہ نے اپنے ہی بچے کو قتل کرنے کے جرم کا اعتراف کر لیا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14دسمبر۔2017ء) گھریلو ملازمہ نے عدالت کے سامنے اپنے بچے کو ڈوپٹے سے گلا دبا کر مارنے کے جرم کا اعتراف کر لیا۔ 32 سالہ فلپائنی خاتون نے بدھ کے روز اپنے کیس کی سنوائی کے وقت اپنے جرم کا اعتراف کیا۔ فلپائنی خاتون نے بتایا کہ اسنے بچے کے منہ میں ڈوپٹہ ڈال دیا تھا جسکی وجہ سے وہ دم گھٹنے سے مر گیا اوریہ واقعہ فلپائنی ملازمہ کے سپانسر کے گھر کے باتھ روم میں 16 ستمبر کو پیش آیا۔

36 سالہ فلپائنی سپانسر کی بہن نے عدالت کو بتایا کہ اسکی ملازمہ 1 بجے کے قریب تھوڑی بے چین نظر آئی تو اسنے بتایا کہ یہ بے چینی ماہانہ کی تاریخ کی وجہ سے ہے ۔ جسکی وجہ سے وہ اٹھ کر باتھ روم میں چلی گئی اور جب وہ 2 گھنٹے تک واپس نہ آئی تومیں جا کے باتھ روم کا دروازہ کھٹکایا اور میرے بار بار درواز کھٹکانے پر بھی وہ باہر نہ آئی۔

(جاری ہے)

اس کے بعد جب وہ کچھ دیر بعد باتھ سے باہر آئی تو اسکے ہاتھ میں ایک پلاسٹک کا بیگ تھا جو اسنے کیچن کے پاس رکھ دیا تھا اور اسکا بری طرح سے خون بہہ رہا تھا ۔

سپانسر کی بہن نے عدالت کو بتایا کہ اسنے فلپائنی خاتون کو پیش کش کی کہ وہ اسے اسپتال لے جائے تو اسنے منع کر دیا۔ پھر رات کے 3 بجے انھیں ایمبولینس بلانی پڑی ۔ اسپتال جانے پر انھیں پتہ چلا کہ انکی ملازمہ نے ایک بچے کو جنم دیا ہے جسکی وجہ سے اسکا خون بہہ رہا ہے ۔ فرانسک رپورٹ سے ثابت ہوا تھا کہ فلپائنی کا بچہ صحت مند پیدا ہوا تھا اور اسکی موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی ہے ۔ تاہم عدالت نے ابھی کیس کا کوئی فیصلہ نہیں سنایا ۔ کیس کی اگلی سنوائی 3 جنوری کو ہو گی۔
دبئی ، ملازمہ نے اپنے ہی بچے کو قتل کرنے کے جرم کا اعتراف کر لیا

متعلقہ عنوان :

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں