آل ٹریڈرز فیڈریشن ایبٹ آباد کی جنرل باڈی اجلاس 30 جنوری کو طلب

پیر 21 جنوری 2019 14:52

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) آل ٹریڈرز فیڈریشن ایبٹ آباد کی اصلاحاتی کمیٹی کے کنوینر عبدالحمید خان نے جنرل باڈی اجلاس 30 جنوری کو طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں آئندہ حالات کیلئے الیکشن کے حوالہ سے مشاورت کی جائے گی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کا قیام ضروری قانون ساز اور آئندہ مدت کیلئے الیکشن شیڈول اور تاجر برادری میں انصاف اور اتحاد کیلئے بھی اہم امور زیر غور آئیں گے۔

آل ٹریڈرز فیڈریشن کی جنرل باڈی ممبران کی حتمی فہرست 29 جنوری کو جاری کر دی جائے گی، نئی تنظیموں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ جنرل باڈی ممبران کی تعداد 118 ہے، جنرل باڈی ممبران کو باقاعدہ دعوت نامے جاری کئے جائیں گے۔ دعوت نامہ پر اجلاس کی کارروائی اور ایجنڈا بھی تحریر ہو گا جس کی جنرل باڈی اجلاس میں منظوری حاصل کی جائے گی۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں