آزادی مارچ کی وجہ سے کابینہ کے کچھ کمزور دل اراکین گھبرا گئے تھے: وزیراعظم عمران خان

میں نے کہا کہ یہ ایک مہینہ کنٹینر پر گزاردیں میں ان کی ساری باتیں مان جاؤں گا، میں جانتاہوں کہ کنٹینر اور دھرنا کیا ہوتا ہے: وزیراعظم کا تقریب سے خطاب

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 18 نومبر 2019 19:29

آزادی مارچ کی وجہ سے کابینہ کے کچھ کمزور  دل اراکین گھبرا گئے تھے: وزیراعظم عمران خان
حویلیاں (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 نومبر2019ء) : وزیراعظم عمران خان نے آج ہزارہ موٹروے حویلیاں مانسہرہ سیکشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ آزادی مارچ کی وجہ سے کابینہ کے کچھ کمزور دل اراکین گھبرا گئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت انہوں نے اپنے اراکین سے کہا کہ یہ ایک مہینہ کنٹینر پر گزاردیں میں ان کی ساری باتیں مان جاؤں گا، میں جانتاہوں کہ کنٹینر اور دھرنا کیا ہوتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایک آدمی جو اپنے آپ کو مولانا کہتا ہے، ڈیزل کے ایک پرمٹ پر بکنے والا دین پر سیاست کررہا ہے، میں نے ان سے کیا انتقام لینا ہے، مجھے مولانا کی آخرت کی فکر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کنٹینر پر بیروزگار سیاستدان کھڑے تھے، جتنا بڑا مجرم تھا کنٹینر پر کھڑا ہوکر اتنا شور مچارہا تھا تاہم میرا اللہ سے وعدہ ہے ایک آدمی کو بھی نہیں چھوڑوں گا جس نے پاکستان کو لوٹا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں برا وقت سابقہ حکمرانوں کی وجہ سے ہے، بدعنوان ٹولے اور پاکستان کے مفادات الگ الگ ہیں تاہم میں مافیا کا مقابلہ کرنے کا اسپیشلسٹ ہوں، مجھے ہارنا بھی آتا ہے اور جیتنا بھی۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو لبرل نہیں بلکہ لبرلی کرپٹ ہیں جب کہ کابینہ کےزیادہ تر وزراء نواز شریف کو باہر بھجوانے کے حق میں نہیں تھے تاہم ہم عدالت کا فیصلہ قبول کرتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے صرف ان سے 7 ارب مانگے، ان کے پاس اتنا پیسہ ہے کہ یہ 7 ارب ٹپ میں دیدیں، نوازشریف کے بیٹے باہر بھاگے ہوئے ہیں جب کہ شہباز شریف کہتے ہیں میں ضمانت دوں گا، انہیں ہالی وڈ میں ہونا چاہیے، شہباز شریف پر کرپشن کے کیسز چل رہے ہیں ان کی ضمانت کون دے گا، شہباز شریف کا بیٹا اور داماد دونوں باہر بھاگے ہوئے ہیں۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں