حویلیاں شہر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور بجلی کی آنکھ مچولی کے باعث کاروبارِ زندگی مفلوج

جمعرات 25 اپریل 2019 11:13

حویلیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) حویلیاں شہر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور بجلی کی آنکھ مچولی کے باعث کاروبارِ زندگی مفلوج ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالہ سے شہریوں نے صحافیوں کو بتایا کہ صبح سے شام تک کئی کئی گھنٹے بجلی کی بندش سے گھریلو صارفین سمیت کاروباری طبقہ پریشان ہیں، کئی دنوں سے جاری غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے ہمارے کاروبار تباہ ہو چکے ہیں، ابھی گرمیوں کی ابتداء ہے تو یہ حال ہے، آنے والے دنوں میں کیا ہو گا۔

عوامی حلقوں نے کہا کہ کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے حویلیاں گرڈ سٹیشن کا حویلیاں کے عوام کو ابھی تک کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ شہریوں نے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے مطالبہ کیا کہ آنے والے موسمِ گرما میں بجلی کی ترسیل کیلئے حویلیاں گرڈ سٹیشن کو جلد از جلد مکمل کروایا جائے تاکہ عوام کو اس بڑے منصوبہ سے ریلیف مل سکے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں