اسلام امن و آشتی کا مذہب ہے، روزہ رکھنے سے جسمانی اور روحانی پاکیزگی کا احساس ہوتا ہے، پیر مفتی عارف اویسی

پیر 27 مئی 2019 14:38

حویلیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2019ء) پیر مفتی سید عارف شاہ اویسی المعروف ناظری سرکار لالہ جی نے کہا ہے کہ اسلام امن و آشتی کا مذہب ہے، روزہ رکھنے سے جسمانی اور روحانی پاکیزگی کا احساس ہوتا ہے، انسان کو روزہ کے باعث تقویٰ نصیب ہوتا ہے۔ وہ گذشتہ روز یہاں خصوصی پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ حضرت کا بیان اس مدلل قدر بیان تھا جس نے محفل پر وجد طاری کر دیا اور حاضرین کی آنکھیں پرنم ہو گئیں۔

(جاری ہے)

سید عارف حسین شاہ اویسی نے کہا کہ اصحاب بدر وہ لوگ ہیں جنہوں نے نبی کریمؐ کے ساتھ اسلام کی پہلی جنگ میں حصہ لیا، آسمان سے 9 ہزار فرشتے ان کی مدد کیلئے آئے، آج بھی ان کی روحانیت کا فیض موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج سے 14 سو سال قبل 313 صحابہ کرام نے نبی کریمؐ کی قیادت میں اسلام کی پہلی جنگ جیتی، مسلمانوں اور کفار کے درمیان بدر کے مقام پر ہونے والی جنگ رمضان المبارک کے مہینہ میں ہوئی، یہ مسلمانوں کا پہلا رمضان المبارک تھا، اسی سال مسلمانوں پر روزے فرض ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اس جنگ میں اگرچہ دشمن کی فوج زیادہ اور مضبوط تھی مگر اسلامی فوج کا سپہ سالار کالی کملی والا تھا، الله تعالیٰ نے مسلمانوں کو اس جنگ میں بہت بڑی فتح نصیب فرمائی۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں