حلال فوڈ اتھارٹی ایبٹ آباد کا مضر صحت اشیائے خوردنی کے خلاف آپریشن، بھاری مقدار میں بھارتی گٹکا برآمد

منگل 23 اپریل 2019 14:58

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) حلال فوڈ اتھارٹی ایبٹ آباد نے مضر صحت اشیائے خوردنی کے خلاف آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں بھارتی گٹکا برآمد کر لیا، 4 من ملاوٹ شدہ دودھ بھی ضائع کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حلال فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے پان چوک اور ملحقہ علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں انڈین گٹکا برآمد کر کے اس کی فروخت پر دو دکانوں کو سیل کر دیا۔

(جاری ہے)

اتھارٹی نے نواں شہر میں دودھ فروشوں کی چیکنگ کے دوران چار من مضر صحت اور ملاوٹ شدہ دودھ بھی برآمد کر لیا جسے موقع پر تلف کر دیا گیا۔ چھاپہ مار ٹیم نے کھوکھر میرا میں چیکنگ کے دوران متعدد ریسٹورانوں اور بیکریوں کو غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء کی فروخت پر جرمانے عائد کر کے جرمانے کی رقم وصول کر لی ہے۔ واضح رہے کہ حلال فوڈ اتھارٹی رمضان المبارک سے قبل ملاوٹ مافیا کی کمر توڑنے کیلئے پورے صوبہ میں متحرک ہو گئی ہے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں