ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخاب میں بلامقابلہ منتخب ہونے والے عہدیداروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

منگل 23 اپریل 2019 15:00

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ایبٹ آباد کے سالانہ انتخاب میں بلامقابلہ منتخب ہونے والے عہدیداروںکا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن کمیشن چیئرمین جہانگیر الہیٰ ایڈووکیٹ نے صدر اور نائب صدر سمیت 10 بلا مقابلہ منتخب ہونے والے امیدواروں کا حتمی نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 2019-20ء کیلئے محمد ارشد اعوان ایڈووکیٹ بلا مقابلہ صدر، غلام معین الدین بلا مقابلہ لائبریری سیکرٹری منتخب ہو گئے جبکہ ایگزیکٹو ممبران میں بلامقابلہ منتخب ہونے والے ممبران میں فائزہ ملک ایڈووکیٹ، فدا محمد خان ایڈووکیٹ، نیئر خان ایڈووکیٹ، عظیم الله خان ایڈووکیٹ، سید رضا علی شاہ ایڈووکیٹ، راجہ محمد حسرت ایڈووکیٹ، خورشید عالم ایڈووکیٹ اور فیصل رحیم ایڈووکیٹ شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

دیگر عہدوں کیلئے پولنگ 27 اپریل کو ہائی کورٹ بار روم میں ہو گی۔ جنرل سیکرٹری کیلئے دو امیدواروں محمد زرید ایڈووکیٹ اور شبنم نواز ایڈووکیٹ کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ ایڈیشنل سیکرٹری کیلئے بھی دو امیدوارں مہربان علی ایڈووکیٹ اور محمد بابر شفیع ایڈووکیٹ جبکہ فنانس سیکرٹری کیلئے دو امیدواروں مس رابعہ گل ایڈووکیٹ اور مس سحرش حبیب ایڈووکیٹ کے درمیان مقابلہ ہو گا۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں