ایبٹ آباد، پولیس شہداء کےبچوں اور بھائیوں کی محکمہ ء پولیس میں اے ایس آئی کے طور بھرتی کے آرڈر جاری

بدھ 27 مارچ 2024 23:19

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن محمد اعجاز خان نے ہزارہ پولیس کے 8شہداء کے بچوں اور بھائیوں کو محکمانہ قواعد و ضوابط مکمل ہونے کے بعد پولیس میں اے ایس آئی بھرتی کرنے کے آرڈر ز جاری کردیئے ۔

(جاری ہے)

بھرتی ہونےوا لے اے ایس آئیز میں ضلع مانسہرہ کے شہید کانسٹیبل سرفراز کابیٹاافتخار احمد،شہید کانسٹیبل محمد پرویز کا بیٹامحمد شہباز،ضلع ہری پور کے شہید سب انسپکٹرسید نورین َشاہ کا بیٹاشاہ زیب حسین، شہیدکانسٹیبل نذیر حسین شاہ کا بیٹاشایان نذیر، ضلع ایبٹ آباد کے شہید سب انسپکٹرمحمد صابرکا بیٹا عاطف علی، شہید کانسٹیبل ہارون الرشید کا بھائی سعد نذیر جبکہ ضلع بٹگرام کے شہید کانسٹیبل سیف الرحمٰن خان کابیٹاسمیع الرحمٰن خان اور شہید کانسٹیبل محمد طیب کا بھائی یار محمد شامل ہیں۔

ڈی آئی جی ہزارہ محمد اعجاز خان نے شہید کوٹہ پر بھرتی ہونے والے اے ایس آئیز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخواہ پولیس اپنے شہداء کے خاندان کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے ،انہوں نے توقع ظاہر کی کہ بھرتی ہونے والے اہلکار ڈیوٹی کو عبادت اور عوام کی خدمت کے جذ بہ سے سرانجام دیں گے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں