نو تعینات ڈی پی او مانسہرہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

جمعرات 28 مارچ 2024 17:33

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) نو تعینات ڈی پی او مانسہرہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا،سوات سے مانسہرہ تبدیل ہو کر آنے والے نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ خان نے جمعرات کو اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا،ڈی پی او آفس پہنچنے پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے اُنھیں سلامی پیش کی،اس موقع پر پولیس افسران سینئر پولیس افسران و دیگر سٹاف بھی موجود تھا،ڈی پی او نے یاد گار شہداء پر حاضری دی اور بعد ازاں پولیس افسران اور دفتری سٹاف کے ساتھ تعارفی نشست کا انعقاد کیا۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں