ایبٹ آباد پولیس، انسپکٹرنصیر خان کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب کا انعقاد

منگل 16 اپریل 2024 17:41

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) ایبٹ آباد پولیس کے انسپکٹر نصیر خان کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ ڈی پی اوایبٹ آباد عمر طفیل ، ایس ایس پی ٹریفک طارق خان ،اے ایس پی کینٹ فائزہ تنویر سمیت جملہ سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

الوداعی تقریب کے دوران ایبٹ آباد پولیس کی طرف سے یادگاری شیلڈ جبکہ دیگر افسران کی جانب سے تحائف پیش کیے گئے ۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈی پی او ایبٹ آباد نے ریٹائرڈ ہونے والے انسپکٹر نصیر خان کی ایبٹ آباد پولیس کے لیے خدمات کو خوب سراہا اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں