سینئر موٹر وہیکل اگزامینر ایبٹ آباد نے گاڑیوں کی فٹنس کا معائنہ کر کے ٹرانسپورٹرز کو ہدایات دیں

منگل 30 اپریل 2024 16:14

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) سینئر موٹر وہیکل اگزامینر ایبٹ آباد نے گاڑیوں کی فٹنس کا معائنہ کر کے ٹرانسپورٹرز کو ہدایات دیں۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت کی ہدایات پرپبلک ٹرانسپورٹ کی بہتری اور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے سینئر موٹر وہیکل اگزامینر ایبٹ آباد محمد انور خان نے منگل کے روز ٹریفک وارڈن پولیس کے ہمراہ مختلف روٹس پر چلنے والی گاڑیوں کا معائنہ کیا اور گاڑیوں کے گیس سلنڈر سمیت دیگر فٹنس چیک کی۔سینئر موٹر وہیکل اگزامینر نے ٹراسپورٹرز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ گاڑیوں کی فٹنس اور قانونی تقاضے فوری مکمل کیے جائیں،کسی بھی ٹرانسپورٹر کو مسافروں کی جان سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں