ایبٹ آباد میں جاری پاکستان کی قومی اور اے خواتین ٹیموں کے ہائی پر فارمنس تربیتی کیمپ میں ٹی ٹونٹی میچز کا سلسلہ بدستور جاری

جمعہ 23 اگست 2019 17:48

ایبٹ آباد میں جاری پاکستان کی قومی اور اے خواتین ٹیموں کے ہائی پر فارمنس تربیتی کیمپ میں ٹی ٹونٹی میچز کا سلسلہ بدستور جاری
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) ایبٹ آباد میں جاری پاکستان کی قومی اور اے خواتین ٹیموں کے ہائی پر فارمنس تربیتی کیمپ میں ٹی ٹونٹی میچز کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور قومی ٹیم کی کپتان بسمہ معروف ناہیدہ اور سدرہ امین کی عمدہ پرفارمنس کی بدولت پاکستان بلیو زکی ٹیم نے گزشتہ میچوں کی فاتح پاکستان گرین کو کھیلے گئے دونوں میچز میں بالترتیب ایک وکٹ اور اٹھارہ رنز سے شکست دے دی ایبٹ آباد کر کٹ سٹیڈیم میں پاکستان کی سینئر اور اے ٹیم کی کھلاڑیوں پر مشتمل پاکستان گرین اور پاکستان بلیوز کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان گرین نے اپنی کپتان ندا ڈار کی شاندار آل رائونڈ کارکردگی کی بدولت مقررہ20ااوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 154رنز سکور کئے جن میں ندا ڈار کی44منیبہ علی کے 22عائشہ ظفرکی19اور ثناء میرکے 17رنز قابل ذکر ہیں پاکستان بلیوز کی جانب سے صبا نزیر اور عالیہ ریاض نے دو دو ثناء اور طوبی حسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی پاکستان گرین کی154رنز کی بجائے پاکستان بلیوز کو123رنز کا نظر ثانی شدہ ہدف دیا گیا جو ٹیم کپتان بسمہ معروف کے شاندار82رنز کی بدولت 9وکٹوں پر حاصل کر لیاگیا بسمہ معروف نے اپنی اننگز میں 12چوکے لگا ئے جویریہ رئوف 15اورعمامہ سہیل 12رنز کے ساتھ دیگر نمایاں سکورر رہیںپاکستان گرین کی ندا ڈار اور ثناء میرنے دو دو ڈائنا بیگ عروب شاہ اور کائنات امتیازنے ایک ایک وکٹ حاصل کی اسی طرح کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں بھی میدان پاکستان بلیوز کے ہاتھ رہا جس میں پاکستان گرین کو18رنز سے شکست ہوئی اس میچ میں پاکستان بلیوز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹ کے نقصان پر 134رنز سکور کئے پاکستان بلیوز کی جانب سے ناہیدہ55سدرہ امین 40اور عائشہ ظفر نی15رنز بنائے پاکستان گرین کی جانب سے عروب شاہ نے دو سعدیہ اقبال ڈائنا بیگ کائنات امتیاز اور ثناء میر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی پاکستان گرین کی ٹیم مقررہ 20اوورز میں 8وکٹ پر 116رنربنا سکی انکی جانب سے عائشہ ظفر 33منیبہ علی27اور کائنات امتیاز 16رنز کے ساتھ نمایاں سکورر رہیں پاکستان بلیوز کی جانب سے صباء نزیر عالیہ ریاض اور طوبی حسن نے دو دو فاطمہ ثناء اور عمامہ سہیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ان میچوں کو ثاقب خان اور فاروق علی نے سپر وائز کیا۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں