میجر طفیل محمد شہید کا 60 واں یوم شہادت نہایت عقیدت سے منایا گیا

منگل 7 اگست 2018 21:11

میجر طفیل محمد شہید کا 60 واں یوم شہادت نہایت عقیدت سے منایا گیا
عارف والا۔7 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2018ء) پاکستان کا سب سے بڑاعسکری اعزاز ’’نشان حیدر‘‘ حاصل کرنیوالے میجر طفیل محمد شہید کا 60 واں یوم شہادت نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا ،اس سلسلہ میں عارفوالا اور طفیل آباد سمیت ملک بھرمیں تقریبات انعقاد پذیر ہوئیں جس میں میجر طفیل محمد شہید کی گرانقدر خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش اور فاتحہ خوانی کی گئی،وہ 22جولائی1914ء کو پنجاب کے شہر ہوشیار پور میں پیدا ہوئے اور7 اگست1958ء کو لکشمی پورایریا میں جام شہادت نوش کیا۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں